نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80، چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی فریاد

اسپتال انتظامیہ کے مطابق وائرس کی علامات کے بغیر کسی متاثرہ شخص کو معلوم نہیں ہوتا کہ اسے کوئی مرض لاحق ہے لیکن وہ اس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

ووہان یونیورسٹی میں کورونا وائرس کاخوف ۔۔۔ پاکستانی طلبہ اور طالبات یونیورسٹی میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ 

طلبہ نے حکومت پاکستان سے  انہیں چین سے نکالنے کا مطالبہ کردیاہے۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریباً 3000 افراد میں اس بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حکام کی جانب سے چینی نئے سال کی قومی تعطیلات میں تین روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ چین کے کئی  شہروں میں سفری پابندی بھی عائد ہے۔

چین میں کرونا وائرس کا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے

چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس اپنی افزائش کے دوران پھیل رہا ہے اور اسے روکنا مشکل ہو رہا ہے۔

پیر کے روز ہوبائی میں ہلاکتوں کی تعداد 56 سے بڑھ کر 76 ہوچکی ہے جبکہ چار افراد دیگر مقامات پر ہلاک ہوئے ہیں

دوسری جانب انتظامیہ نے ملک میں جنگلی جانوروں کی فروخت بند کردی

کیوں کہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں پھیلا ہے

تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق وائرس کی علامات کے بغیر کسی متاثرہ شخص کو معلوم نہیں ہوتا کہ اسے کوئی مرض لاحق ہے لیکن وہ اس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

چین میں کُل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2744 سے زیادہ ہے جبکہ سرکاری میڈیا کے مطابق 300 سے زائد افراد کی حالت تشویش ناک ہے

دیگر ممالک میں 41 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں تھائی لینڈ، امریکہ اور آسٹریلیا شامل ہیں لیکن اب تک چین سے باہر کوئی ہلاک نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اموات عمر رسیدہ افراد کی ہوئی ہیں جنہیں پہلے سے سانس کے امراض لاحق تھے۔

برطانوی ماہرین نے تشویس ظاہر کی ہے کہ ممکنہ طور پر چین اس وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول نہ کر سکے گا۔

ہانگ کانگ میں بھی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے اور سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

About The Author