دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27جنوری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

راولپنڈی: قومی ٹون سٹی فیڈے ریٹڈ چیس چیمپئن شپ 2020،چیمپیئن شپ میں گوجرانولہ کے محمد علی نے میدان مار لیا، محمد علی نے ٹون سٹی فیڈے ریٹڈ چیس چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کراچی :گارڈن اور بغدادی  پولیس کی کاروائی 2 اسٹریٹ کریمنل گرفتار، گرفتار ملزمان میں ندیم عرف چمن اور ریاض شامل،ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہے،پولیس

سجاول :ضلع سجاول میں دہشت کی علامت خطرناک بد نام زمانہ ڈاکوقتل،ڈکیتی ،رہزنی اور اقدام قتل کے ایک درجن سے زائد کیسوں میں اشتہاری ملزم لطیف ولد آدم ملاح کو اسلحہ سمیت گرفتار ۔

کراچی : جوہر موڑ کے قریب شادی کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد براتی زخمی ، ریسکیو ذرائع

ہالہ۔ کے قریب نواحی گاؤں میں دو گروپوں میں فائرینگ7 افراد جاں بحق 2 زخمی۔۔فائرنگ دو برادریوں رنداور بروہی برادری کے درمیان رشتے کے تنازعے پر ہوئی ہے۔ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو

کراچی: پاک کالونی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی،زخمی شخص سول اسپتال منتقل ، شناخت 25 سالہ اسرار بلوچ کے نام سے ہوئی ، پولیس

ملک کے اکثر علاقوں  میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، اسلام آباد میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ،شمالی بلو چستان اورباالائی پنجاب  میں بارش متوقع ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان، جنوبی خیبر پختونخوامیں کہیں کہیں جبکہ بالائی حصوں میں برفباری  متوقع

کراچی میں سردی کی لہر،کم سے کم درجہ حرارت 12،صبح کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ،آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے،28 جنوری سے کراچی میں سردی کی نئی لہر آۓ گی

کوئٹہ ، بکھر ،ساہیوال واشک ، ساہیوال ۔ لاہور ، گوجرانوالہ ، شورکوٹ ، رینالہ خورد اور عارف والہ میں علی الصبح ہلکی بوندا باندی سے خنکی میں اضافہ  ہوگیا۔

نئے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا  نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نےنئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں دن ایک بجے ہوئی۔

سپریم کورٹ ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل پر سماعت ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، قاسم۔سوری کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت 11فروری تک ملتوی سپریم کورٹ کا حکم امتناع برقرار

کراچی سائٹ ایریا ولیکا کے قریب نالے میں ڈوبنے والی بچی کی لاش نکال لی گئی،چار سالہ نور فاطمہ کھیلتے ہوئے نالے میں گر گئی تھی ، گزشتہ روز والدین کے کہنے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا

لاہور ہائیکورٹ میں بارھویں جماعت میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا باب شامل کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر،جسٹس ساجد محممود سیٹھی شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کریں گے

قلات۔ شہر اور گردونواح میں 2020 کی تیسری برف باری،برف باری سے وادی  نے خوب صورت چادر اوڑھ لی۔ زیارت  شہر اور پہاڑوں پر بھی برف باری ۔ شہر میں تین پہاڑوں پر 6انچ برف پڑچکی ہے ۔

پشاور :پچھلے ہفتے 60 روپے کلو ملنے والا پیاز اب 70 روپے تک پہنچ گیا، ٹماٹر 100 سے 120روپے،مٹر کی قیمت بھی 120روپے  ،آلو 50 سے 55 روپے اورسبز مرچ کی قیمت 150 روپے جبکہ شملا مرچ کی قیمت 250 روپے فی کلو پہنچ گئی

لاہور: جنوبی پنجاب کو صاف پانی کیوں فراہم نہ کیا، نیب نے نجی کمپنی کے چیرمین کو بھی طلب کرلیا،2009 میں امین برادرز انجینیر پاک کے ساتھ 782 واٹر فلٹریشن پلانٹس جنوبی پنجاب میں لگانے معاہدہ کیا گیا تھا۔

مردان/ نہم کلاس کے طالب علم سلمان کے قتل کا معاملہ،مردان: پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ، مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے ، ڈی پی او مردان

بہاولپور:نواحی علاقے نورپور نورنگا کے قریب کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،حادثے میں 4 افراد زخمی، ریسکیو ذرائع

وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے مشترکہ سروے کے بعد 29 جنوری کو ڈی وارمنگ ڈے منایا جائے گا ،ملک بھر کے 40 اضلاع میں ناقص سیوریج نظام سے 5 سے 15 سال تک کے بچے متاثر ہیں

لاہور: بیگن، ٹینڈے، مٹر 100 روپے ، شملہ مرچ ،ٹماٹر 80 روپے، پیاز 60، آلو 40 روپے ، پالک اور، شلجم 30 روپے ،گاجر 30 روپے، مولی 20 روپے،بند گھوبی پھول گھوبی۔۔40 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کے در میان رابطہ،یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف قراراداد ‘مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت

اسلام آباد: :تھانہ ترنول کی کارروائی منشیات برآمد ، تین ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1130 گرام چرس  1050گرام افیون اور 440 گرام ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی،آگ مال کی تیسری منزل پر لگی ، خواتین سمیت چار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

لاہور: پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ ،پولیس کے سکیورٹی کے انتظامات مکمل،میچ کے دوران 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات

ڈی آئی خان,درابن روڈ کھتی چیک پوسٹ پر دھشتگرودں کا حملہ،،چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ راکٹ لانچر بھی داغے۔پولیس کی جوابی فائرنگ، دہشت گرد فرار ہو گئے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ ،100 انڈیکس 42530 کی سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ،انٹربینک میں ڈالر 154.60روپے کا ہوگیا

خیبرپختونخوا کابینہ سے 3 وزراء کو نکالنے کے بعد پی ٹی ائی ایم پی ایز میں بے چینی،وزیراعلی خیبرپختونخوا پی ٹی ائی ایم پی ایز کو اعتماد میں لینے کے لئے متحرک،وزیراعلی محمود خان نے اج پی ٹی ائی کے تمام ایم پی ایز کو عشائیے پر بلالیا۔ سی ایم ہاوس ذرائع

گوجرانوالہ, پولیس حراست میں ہائی پروفائل ملزم لقمان بٹ عرف ہلاکو کی ہلاکت کا معاملہ،واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں ٹیم آج تحقیقات کا آغاز کردیا۔

لاہور: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ترقی پانے والے ایڈیشنل سیشن ججز کے لئے تین ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس کا آغاز، جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کی خصوصی شرکت

قصور: تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود  تاڑا گڑھ روڈ پر مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل چھین کر فرار،پولیس ذرائع

سیاسی جماعتوں کی مبینہ ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہالیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہو گا،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن  کی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس ہو گا،گزشتہ اجلاس درخواستگزار فرخ حبیب کی عدم پیشی کے باعث بغیر کاروائی کے ملتوی کر دیا گیا تھا

اسلام آباد: ترجمان ایوی ایشن ڈویژن ، ائیرپورٹ پر کھڑے شاہین ائیرلائن کے ناکارہ طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،جہاز کا رجسٹریشن نمبر APBIS ہے

سینیٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا،اجلاس کے لیے 30 نکاتی ایجنڈا جاری، مختلف بلز، تحاریک اور قراردادیں شامل

ریلوے خسارہ کیس کی سماعت:چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ،سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، سیکرٹری ریلوے، سی او ریلوے کو کل طلب کر لیا

گجرات پولیس میں 2 ارب 96 کروڑ سے زائدکرپشن سکینڈل میں گرفتار محمد اشرف کی درخواست ضمانت سماعت کےلیے مقرر،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا

قصور:سبزی اور پھل  عام آدمی کی پہنچ سے باھر ،مٹر سو روپے سے ایک سو دس روپے فی کلو فروخت ھورھے ہیں ،ٹماٹر بھی سو روپے سے ایک سو بیس رپے تک فروخت ھورھا ھے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان،رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ اور رکن پنجاب اسمبلی شہباز احمد کی ملاقات

نیلم،ریشنہ کی رہائشی پانچویں جماعت کی طالبہ افسانہ چانگن پل سے پاوں پھسل کر دریائے نیلم میں ڈوب گئی .افسانہ دختر اشتیاق بٹ گرلز پرائمری سکول چانگن میں زیر تعلیم تھی .

اسلام آباد۔   تربیلا میں پانی کی آمد  17 ہزار 200کیوسک اور اخراج  17 ہزار  200کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد 13    ہزار 200 کیوسک اور اخراج    2000 کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 28 ہزار  500کیوسک اور اخراج  20 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سرکاری دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کو فی الفور نیلام کرنے کا حکم

چمن: بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری،شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

سانحہ یوحنا آباد میں 2 افراد کوزندہ جلانے کے مقدمے میں مدعی نے چار سال بعد صلح کی درخواست جمع کرادی،بیانات قلمبند کروانے والوں میں مدعی اور اسکی والدہ شامل ہیں

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مزید 3 وکلا کی عبوری ضمانت منظور کرلی،ملزمان صدیق، محمد اعظم اور حسیب کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ایڈمنسٹریٹر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے ایڈمنسٹریٹر  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

سکھر :آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی احتساب عدالت پیش نیب کی زیر حراست میونسپل چیئرمین عباس جکھرانی، عبدالرزاق بہرانی اور ظہیر عیسائی  بھی عدالت پیش

احتساب عدالت لاہور پارکنگ کمپنی کیس،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی

راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں رات گئے فائرنگ تین افراد زخمی،خیبر ریسٹورنٹ کے باہر گالم گلوچ سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا،ملزم عابد نے فائرنگ کرکے ناصر، عامر اور اسد کو زخمی کردیا

صادق آباد؛موٹروے M5پر اقبال آباد اور صادق آباد کےدرمیان  پیٹرول  سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے

پشاور:وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی میڈیا سے گفتگو،خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر بھی معاون خصوصی کے ہمراہ موجود ،کفالت پروگرام کے تحت خواتین کو 2ہزار ماہانہ دیا جائیگا، ثانیہ نشتر

لاہور ہائیکورٹ، اپنے 3 بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون کی استغاثہ خارج کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت،عدالت نے ملزمہ انیقہ کی استغاثہ خارج کرنے کیخلاف اپیل خارج کر دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

لاہور ہائیکورٹ  میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نا اہل کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ،عدالت نے فیصل واوڈا کے خلاف مرکزی کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے  درخواست پر ابتدائی سماعت کی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بنگلہ دیش کرکٹ کے خلاف ٹی 20 میچ کے تیسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات۔

سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت،جسٹس عمر عطا بندیال نے انور سیف اللہ کی نظر ثانی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،شہزاد اکبر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی سے حلف لیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی سفری دستاویزات پر جرمنی سے آنے والے غیر ملکی شہری ڈی پورٹ کردیا گیا،عبداللہ جان پرواز ٹی کے 710 پر جرمنی سے براستہ ترکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا،دوران ایمیگریشن مسافر کا افغان پاسپورٹ جعلی نکلا

پاکپتن : دریائے ستلج کے مختلف دیہاتوں میں ٹڈی دل کی یلغار ، سینکڑوں ایکڑز پر مکئی، گندم چارے اور آلو سمیت دیگر فصلیں متاثر ۔اچانک تھانہ رنگشاہ کے اردگرد چک جیون شاہ، 37 ایس پی ۔ 32ایس تابر جلال شاہ سمیت دیگر دیہاتوں میں ٹڈی دل کے حملہ

ملتان، کرونا وائرس کے شبے میں چینی باشندے سمیت دو افراد نشتر اسپتال آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج،دونوں مریضوں کی تصدیقی رپورٹس کا انتظار ، رپورٹس آنے میں مزید وقت لگنے کا امکان

لاہور ہائیکورٹ میں ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست  سماعت کے لیے منظور کر لی

انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد، جج ویڈیو سکینڈل کیس ،شریک ملزم حمزہ عارف بٹ کہ ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظور،عدالت نے شریک ملزم حمزہ عارف بٹ کی 3 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی

احتساب عدالت اسلام آباد میں غیر قانونی الاٹمنٹ، پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سماعت 12فروری تک ملتوی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی،ملزم خواجہ عبدالغنی مجید کو عدالت روبرو پیش کیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کا معاملے پر سماعت ،وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے علاقے شمس پیر آئ لینڈ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد. میڈیکل کیمپ کا انعقاد ساحل ایسوسی ایشن اور اُلفت ویلفئیر فاونڈیشن کے تعاون سے کیا گیا. ترجمان پاک بحریہ

لاہور؛ پولیس میچ کی سکیورٹی پر مصروف، شہر میں چور سرگرم ،گجرپورہ کے علاقے نظام آباد میں تالہ ،شٹرتوڑ گینگ کا حملہ،چوروں کے گینگ نے نظام آباد ،تندروں والا چوک میں تالے توڑ کرمتعدد دکانوں کے شٹر،تالے توڑ دیئے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی پروفیسر شریف المجاہد کے انتقال لر گہرے دکھ کا اظہار،مرحوم پروفیسر مجاہد کراچی یونیورسٹی میں محکمہ صحافت کے بانی تھے، وزیراعلی سندھ

سپریم کورٹ،ملٹری کورٹ کے سزائے موت کے ملزم عثمان علی کی اپیل پر سماعت،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مقدمے کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا،ملزم نے فرد جرم عائد کرتے وقت اعتراف جرم کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

لاہور ہائیکورٹ ،بارہویں جماعت میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا باب شامل کرنے کے لیے درخواست پر  سماعت  ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

فواد چودھری کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت، میری وزارت کو فی الحال خطرہ نہیں ،وزارت وزیراعظم کی امانت ہے وہ واپس لینا چاہے تو لے سکتے ہیں ،2020میں اسپیس سے متعلق تربیت کا عمل شروع ہوجائے گا،فواد چودھری

کراچی: ملیر  ماڈل کورٹ نے وائی فائی راوٹر کی چوری کا تنازعہ کیس میں عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم قاسم کو سزائے موت سنادی ،ملزم پر 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ،عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ایک ملزم عمر کو بری کردیا

کندھ کوٹ:تنگوانی انڈس ہائی وے پر اناج سے بھرے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کو اچانک آگ لگ گئی،آگ لگنے سے اناج اور ٹریکٹر ٹرالی جل گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لاہور: وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس،مخالفین سن لیں عثمان بزدار ہی وزیراعلی تھے، وہی وزیراعلی رہیں گے،عمران خان نے وزیراعلی کے خلاف تمام افواہوں کو ختم کر دیا، فیاض چوہان

لاہور ہائیکورٹ چینی کی زخیرہ اندوزی کے خلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے چینی کے سٹاک کے متعلق تفصیلات  29  جنوری تک طلب کر لیں

چین کی ووہان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چائینہ  میں ریرتعلیم پاکستانی اسٹوڈنس کی مدد کی اپیل۔۔ہمیں یہاں خوراک کی کمی ہے،ہمیں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔انسانیت کی خاطر ہماری مدد کی جائے۔۔

سندھ پولیس کےسربراہ کی تبدیلی کا معاملہ،وفاقی حکومت سندھ حکومت کو آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانا کا گرین سگنل،وفاق اور سندھ کے درمیان آئی جی سندھ کےلیے سینئر افسر کےنام پراتفاق،آئی جی سندھ کےلیے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق؛ ذرائع سندھ حکومت

لاہورہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف درخواستوں پر سماعت۔عدالت نے درخواستوں پر سماعت عدالتی وقفے تک ملتوی کر دی ،عدالت نے وفاقی وزرات  خارجہ سے اس بابت جواب طلب کر لیا

گوجرانوالہ ،مجید کالونی کے مدرسے میں نرسری کلاس کے بچے سے مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزم سجاول سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی حراست میں،تفتیش جاری،ملزم سجاول کا عدالت سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے،ایس ایچ او

وزیرآباد:ٹی ایچ کیو ہسپتال میں گردے کے ڈائلسیز وارڈ میں غلط میڈیسن دینے سے 10 مریضوں کی حالت خراب۔ مریضوں کو تشویش حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جانے لگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی حلف برداری سے خطاب ،آزادی اظہار رائے پر کوئی دوسری رائے نہیں ہونی چائیے ، شہزاد اکبر

احتساب عدالت اسلام آباد، جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت ،احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو 12 فروری کو طلب کر لیا۔نیب نے آصف زرداری کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا تھا

سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،نارتھ کراچی کے سرکاری اسکول  کی بجلی ایک ماہ سے غائب،طالبات اندھیرے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،کمپیوٹر لیب میں ایک ماہ سے پریکٹیکلز نہیں ہورہے،  اساتذہ

باجوڑ :تحصیل سالارزئی کے علاقہ گٹکی میں موٹر کار سے نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ،فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شیر عالم کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا ہے

جامشورو:سیہون شریف کی عدالت میں پیشی کے لیے لائی گئی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ،متاثرہ لڑکی اور اسکے دوست کا ڈی این اے ٹیسٹ جامشورو کی فورینسک اینڈ مولیکولر لیبارٹری میں لے لیا گیا

لاہور ہائیکورٹ میں  جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید ودیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے  درخواست پر سماعت،عدالت نے متفرق  درخواست ناقابل سماعت  قرار دے دی

لاہور؛ گجر پورہ کے علاقہ میں چور سرگرم، موبائل شاپ میں رات گئے چوری کی واردات، چور دوکان سے ایک لاکھ پجھتر ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار

گوادر : مسقط پی آئی اے پروازوں کی بندش سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔۔ گوادر ٹو مسقط کی کہی دہایوں سے جاری پروازوں کا بند ہونا زیادتی ہے ۔۔ سینیٹر کہدہ بابر بلوچ

صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے ۔

جسٹس  عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی۔

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری افسران اورملازمین سے آمدنی اور اثاثہ جات کی تفصیل طلب،محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کردیں

ملتان، پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسویشن ایچ ای سی منسٹر راجہ یاسر کے خلاف سراپا احتجاج،مظاہرین نے بوسن روڈ پر پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کیا

خیبرپختونخوا آل ایجوکیشن بورڈز چیئرمین اجلاس کا پشاور میں اجلاس ،وزیر تعلیم خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان کی زیر صدارت اجلاس،اجلاس میں پشاور، مردان، سوات سمیت دیگر بورڈز چئیرمن کی شرکت

امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی وفد کے ہمراہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس آمد ،ایم ڈی سوئی سدرن سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ،شہریوں کو گیس کی کمی، اووربلنگ سے متعلق مسائل پر گفتگو

کراچی: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان عثمان ڈار کی گورنر ہاوس میں میڈیا سے بات چیت، سندھ کے نوجوانوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں وزیر اعظم خصوصی طور یہاں آرہے ہیں

قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جنوری شام 4 بجے بلائے جانے کا امکان،وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری تیار کر لی ہے۔ ذرائع

بنوں, بنوں خواجہ سراء کا نوشہرہ میں ہونے والی بچی کے ساتھ زیادتی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،حکومت سے ملزمان کی گرفتاری اور سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا,

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق سوالات دریافت کئیے جائیں گے

وزیر اعظم  نوجوانوں کی امید ہیں ، نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی انہیں  با اختیار بنانے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گا، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی والے جھوٹ بولنا بند کریں کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرانے ڈیٹا پر مبنی ہے، پی ٹی آئی کی کرپشن کو بے نقاب کرتی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ تازہ ترین ڈیٹا پر مبنی ہے، پلوشہ خان

پنڈی گھیب:  کھوڑ کے قریب کار کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق۔خواتین روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی

سینیٹ کمیٹی برائے تحفظ اطفال کا سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس،اجلاس میں سینیٹر ثمینہ سعید ۔ جاوید لطیف عباسی ۔ رانامقبول ۔ عائشہ رضا فاروق ۔۔ ڈی آئی جی ایبٹ آباد کی شرکت سانحہ نوشہرہ اور دیگر کیسز پر غور۔

اسلام آباد: ایس ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر اسلام باد ٹریفک پولیس کا نو پارکنگ کے خلاف کارروائی ،ڈی ایس پی سٹی عارف شاہ،انسپکٹر غفار ،اور دیگر سٹاف کی زیر   زیر نگرانی بلیو ایریا میں درجنوں گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی

مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ہوم ورک شروع کردیا،مرکزی قیادت کے تحریک عدم اعتماد کے لئے گرین سگنل دیدیا،شہباز شریف کی وطن واپسی پر حتمی فیصلہ ہوگا،ذرائع ن لیگ

پشاورکی سٹریٹ کرائمز میں ائس نشے کے عادی افغان نوجوان ملوث ہونے کا انکشاف، مختلف کاروائیوں کے دوران سٹریٹ کرائمز میں ملوث 41 افراد گرفتار۔ پشاور پولیس

سردار ایاز صادق کی صدارت میں پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، پی اے سی ذیلی کمیٹی وزارت منصوبہ بندی کے آڈٹ رپورٹ کا جائزہ

سکھر : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی احتساب عدالت میں پیش، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کردی

لاہور: پنجاب پولیس کی اہم سیٹ پر تقرری ۔سہیل سکھیراکو ڈی آئی جی آپریشن پنجاب تعینات کردیا گیا۔

نواب شاہ،قاضی احمد قومی شاہراہ  پر ٹریکٹر  ٹرالی کی دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر،نواب شاہ،حادثے میں ایک شخص جاں بحق  6 افراد شدید زخمی،موٹر وے پولیس

کراچی:وزیر اعظم کی کراچی آمد سے پہلے سندھ انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کا گورنر ہاوس میں  اجلاس ،اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورمتعلقہ افسران شرکت

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل, عظمیٰ بخاری کا پنجاب حکومت جلد از جلد بلدیاتی الیکشن کرانے کا چیلنج

ویکسین کی عدم دستیابی ،خیبرپختونخوا کے 15اضلاع میں آج سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی، وفاق سے بروقت ویکسین نہ ملنے پر انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی، محکمہ صحت

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب  کی کارروائیاں۔ قصور کے علاقے کنگن پور میں کارروائی کرتے ہوئے7 ملزمان 36 کلوگرام چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا معاملہ،پمز اسپتال میں کورونا وائرس کا مشتبہ نوجوان پہنچ گیا،مناسب انتظام نا ہونے کے باعث اسپتال انتظامیہ پریشان،وائرس سے متاثرہ مشتبہ نوجوان کو ایچ آئی وی کرٹسی سینٹر میں بٹھا دیا گیا،اسپتال انتظامیہ نے قومی ادارہ صحت سے ٹیم طلب کر لی۔

لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،وزیراعلی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا،

پاکستان میں کورونا وائرس کے خطرات، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کر دیا ۔  سندھ کے لیے عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری آچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا متحرک ہوگئے، پشاورشہر کے مختلف علاقوں کے دورے، وزیراعلیٰ نے چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر علاقوں کا اچانک دورہ کیا

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کا نجی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب، پاکستان میں عدلیہ، مقننہ، انتظامیہ آئین کے مطابق کام نہیں کر رہے، رضا ربانی

سکھر : مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو، نیب نے ریفرنس کو مذاق بن رکھا ہے ، امید ہے عدالت انصاف دیگی. اعجاز جکھرانی

پی ایس ایل فائیو کےدوسرےمرحلےمیں ٹکٹس کی فروخت کل سےشروع ہوگی ، کراچی سمیت 38 شہروں سے ٹکٹس کی فروخت کی جائے گی

لاہورہائیکورٹ یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت،  جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے یوسف عباس کی درخواست ضمانت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی

اسلام آباد: ملائیشین ہائی کمیشنر  کی وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی پٹرولیم سے ملاقات، وزیر اعظم عمران خان کے آئیندہ ہفتے دورہِ ملا ئیشیا پر گفتگو، ملاقات میں پٹرولیم کے شعبے میں ہونے والی اصطلاحات پر تبادلہِ خیال

کراچی نارتھ ناظم آباد عمارت کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ریسکیو زرائع

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو ،میری ترجیح صاف اور شفاف الیکشن ہیں، الیکشن کب ہونگے یہ میرا دائرہ اختیار نہیں ، سکندر سلطان راجا

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد، جج ویڈیو سکینڈل، جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ملزم نادر خان کو جج راجہ جواد عباس کے روبرو پیش کر دیا گیا،عدالت نے ملزم کو 31 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ،امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے جانبحق خاتون کا معاملہ، گرفتار ڈرائیور امجد زمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا، امجد زمان کی 50 ہزار کی عوض ضمانت منظور

لاہور : رائیونڈ کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ ، ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ۔ عمر نامی نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

فلم زندگی تماشا کی نمائش روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ، فلم زندگی تماشا کی نمائش سے روکنے کا حکم دیا جائے، استدعا شہری چوہدری قدیر احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا

لاہور:بزدار حکومت کی جانب سے ملتان کے شہریوں کیلئے خوشخبری۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔

لاہور: پاکستان کو مہنگائی اور دیگر بحرانوں سے صرف مسلم لیگ (ن) ھی باھر نکال سکتی ھے- پاکستان کے وسائل پر مٹھی بھر لوگوں کا قبضہ ھے- یہ مافیا پاکستان اور عوام کا خون چُوس رھا ھے، آصف کرمانی

لاہود ہائیکورٹ نے  قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کا مجرم ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا ، جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم کی بریت کی اپیل پر سماعت کی

کراچی جانے والی 35 اپ سر سید ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ،، ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی ہے، ٹریک بلاک ہے. کراچی سے آکر پنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کا لیکچ ون پارسل کا ڈبہ پٹڑی سے اتر گیا

ملتان : زکریا یونیورسٹی میں دو طلبا تنظمیوں کے درمیان جھگڑا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک طالبعلم زخمی ،جھگڑا گیلانی لاء کالج میں ہوا۔ جھگڑا پستون کونسل اور پی ایس ایف کے طلباء کے مابین ہوا۔

گورنر سندھ عمران  اسماعیل سے برطانوی ہائی کمشنر  MrChristian Turner  کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

پی سی بی کے ہیڈ کوارٹرقذافی اسٹیڈیم لاہور کے ایڈمن آفیسر خالد جمال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،خالد جما ل کو قذافی اسٹیڈیم  میں  بدھ کے روز کام کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا تھا

گوجرانوالہ منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا ، مسلم لیگ ق شکایات سیل کے سٹی چئیرمین شیخ عثمان کو قتل کردیا گیا

بدین: نجی سماجی تنظیم کے سروے میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کا پریس کلب پر احتجاج و مظاہرہ، سماجی تنظیم این آر ایس پی کی جانب سے کیا جانے والا سروے مکمل کیئے جانے کے باوجود بھی تنخواہیں نہیں دی گئیں

شہدادکوٹ:گڑھی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر، 3 افراد زخمی، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا

مانسہرہ میں مدرسے میں بچے کے ساتھ زیادتی کے کی رپورٹ  سینیٹ کمیٹی میں پیش کردی گئی، مدرسے کو بند کر دیا گیا ہے ، 2019 میں بچوں سے 3832 کے چار ہزار کیسز ہوئے ،سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں 2403 ہوئے ۔۔لڑکوں سے جنسی زیادتی کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں ۔۔ڈی آئی جی کی بریفنگ

دیپالپور :کھیتوں سے خاتون کی لاش برآمد، مقتول کی شناخت شہناز کے نام سے ہوئی،خاتون نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔

شاہ کوٹ: نواحی گاؤں ڈلہ چندہ سنگھ میں بارش کی وجہ سے گھر کی دیوار گر گئی،دیوار گرنے سے خاتون شدید زخمی، ہسپتال منتقل

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سب کمیٹی 3 کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت اجلاس،اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر سیمی ایزدی اور خواجہ شیراز شریک

الیکشن کمیشن ڈیڑھ ماہ کے بعد باضابطہ فعال ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ حلف اٹھانے کے بعد الیکشن کمیشن پہنچ گئے،سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ملک نے چیف الیکشن کمشنر کا استقبال کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے عہدہ کا چارج سنھال لیا،2 نئے الیکشن کمیشن ممبران بھی الیکشن کمیشن پہنچ گئے،دونوں نئے ممبران 3 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ نوجوان کی آمد کا معاملہ، مشتبہ نوجوان پمز انتظامیہ کے ہاتھ سے نکل گیا،
ترجمان پمز نے مشتبہ نوجوان آمد اور فرار کی تصدیق کر دی،

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس۔۔سپیشل اکنامک زونز کے قیام، صنعتی یونٹ لگانے کے لئے پلاٹوں کی فروخت اور صنعتی مراکز انفراسٹرکچر کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

پشاور:وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں پی ٹی ائی پارلیمانی پارٹی کا عشائیہ،  3 برطرف وزراء اور ایم پی اے محمد علی ترکئی کوشرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

لاہور: وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آئی کے متحرک رہنما علیم خان میں دوریاں بڑھنے لگی، علیم خان صوبائی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم پاکستان سے ہونے والی ملاقات میں بھی شریک نہ ہوئے،ذرائع

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئےگورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی مراد علی شاہ نے انکا استقبال کیا۔

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کارڈیک علاج کےلیے آئندہ چند روز میں ہسپتال میں داخل ہوں گے، ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس، ساجد مہدی نے پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی میں منعقد اجلاس کی صدارت کی ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

ملتان، سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ لاہور انتقال کرگئیں ،ملتان، مرحومہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھیں

گجرات پولیس میں 2 ارب 96 کروڑ سے زائدکرپشن سکینڈل میں گرفتار محمد اشرف کی درخواست ضمانت سماعت کےلیے مقرر، عدالت نے 3 فروری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا

پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ، لاہور۔ قذافی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر بارش ،بارش کے باعث پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ متاثر

لاہور: پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی بازگشت ،مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس۔ رانا اقبال نے صدارت کی ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت۔ ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس اختتامی مراحل میں داخل ، ملزمان کالعدم تحریک طالبان کے ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی عدالت میں پیش۔ عدالت نے ملزمان کے بیان قلم بند کرلئے گئے ،آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء حتمی دلائل دیں، عدالت

وزیر اعظم عمران خان  سے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں قطر   میں مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی نژاد   اہم شخصیات کی اسلام آباد میں ملاقات

احتساب عدالت نے سابق مشیر میاں خرم رسول کو 8 سال قید 15 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے سابق مشیر کو ایل پی جی کوٹہ کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا گیا

اسلام آباد کے سیونتھ ایونیو پر ٹریفک حادثہ ، پراڈو گاڑی کی ٹکر سے کار فٹ پاتھ پر جاگری، کار سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔ جہانگیر اور عادل کو کو پمز منتقل کردیا گیا۔

وہاڑی۔گورنمنٹ ماڈل سکول میں فائرنگ کا واقعہ ،وہاڑی۔ فائر لگنے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع، فائرنگ کی آواز سن کر سکول میں خوف و ہراس پھیل گیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کینال روڈ کے دونوں اطراف درختوں کی کٹائی پر پابندی لگا دی،  کینال روڈ کے دونوں اطراف سے ایک پتہ بھی نہیں کٹنا چاہیے،کنال روڑ ہماری ثقافتی ورثے میں شمار ہوتی ہے، چیف جسٹس

لاہور: الحمرا آرٹ گیلری میں تصویری نمائش کا انعقاد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے تصویری نمائش کا افتتاح کردیا۔  الحمرا آرٹ گیلری کی انتظامیہ نے راجہ بشارت کو تصویری نمائش کا دورہ

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹیکورون کی الوداعی ملاقات ،گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاک اٹلی تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی

چین میں رجسٹرڈ طلبا کی تعداد 500سے ہے،چین میں پاکستانی طلبا سفارتخانے کے ویب سائٹ پر موجود نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں،اسلا م آباد اور بیجنگ کے درمیان کوروناوائرس سے  متعلق مسلسل رابطہ ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ساہیوال: الحسیب ٹاؤن میں واقع نجی میٹرنٹی ہوم کی زیر تعمیر بلڈنگ گر گئی ، بلڈنگ گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد ملبے تلے دب گئے ،ریسکیو

لاہور:وزیر اعظم پاکستان نے پنجاب بھرمیں عارضی ناکہ بندی پوائنٹس ختم اور مستقل ناکہ بندی پوائنٹس کم کرنے کا حکم دے دیا ۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر عارضی ناکہ جات ختم کر دئیے ، ذرائع

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہاوس کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات۔گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس۔محکمہ جنگلی حیات اور ماہی پروری سے متعلق ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور دیگر امور کا جائزہ۔پنجاب بھر میں فش مارکیٹوں کے قیام کی تجویز پر غور۔

خان پور : گولڈن سینما روڈ پر ہول سیل نور کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات ، موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بینچ نے چھتیس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ،،،

لاہور: سی آئی اے لاہور کی کارروائی،  منشیات کا بین الاضلاعی سمگلر گرفتار،لاہور:سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم انور خان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

لاہور میں دن دہہاڑے ڈکیتی کی ورداتیں کنڑول نہ ہوسکی شہر میں ڈاکو راج برقرار ،اچھرہ کینال روڈ ٹو ندیم کے ساتھ دن دہہاڑے وردات ،دو ڈاکو شہری سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے

مانسہرہ. مدرسہ  بچہ جنسی زیادتی کیس کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے. کیس کو پراسیکویشن برانچ کے سپرد کر دیا گیا ہے، پراسیکویشن برانچ چھان بین کے بعد عدالت میں چالان پیش کرے گی، ایس پی انویسٹگیشن عارف خان

مئیر کراچی وسیم اخترکی کورنگی میں میڈیا سےگفتگو،رقم کا کچھ حصہ سندھ حکومت نے پہلے روکا تھا۔ اب فنڈ ملنا شروع ہوگیاہے۔

جنوبی وزیرستان:محسود قوم کا تباہ شدہ مکانات کی عدم ادائگی کے خلاف دھرنا ،:ڈی سی کمپاونڈ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا گیاہے۔

قومی کرکٹر رومان رئیس کا ٹی سی ایف اسکول کا دورہ ، ہوم۔گراونڈ میں کھیلنے کے لیئے پرجوش ہوں ۔ پی ایس ایل کے دوران سخت دلچسپ میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

چین سے خطرناک کورونا وائرس کی دیگر ممالک میں منتقلی کا خطرہ، قومی ادارہ صحت میں تشخیص کے کیے آنے والے نمونوں کی تعداد 5 ہوگئی،پاکستان مرض کی تشخیص کے لیے تاحال کوئی انتظام نہیں کر سکا،

اسلام آباد: شکایات کے بر وقت ازالے کے لئےکمپلینٹ دفاتر اور کسٹمر سینٹر کا معیار مذید بہتر بنایا جا رہا ھے،صارفین کی شکایات کے بر وقت ازالے میں کوئی کوتاہی ناقابل قبول ھو گئی  آئیسکو چیف

پشاور پریس کلب کی الیکٹڈ ناٹ سلیکٹیڈ کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ہمارے پیچھے لوگ باتیں کرتے ہیں،اپ لوگ ایسے مرحلے سے نہ گزرے ہوں۔دو تھائی اکثریت سے حکومت ملی ہے،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو نافذ کرنا ہے۔محمود خان

ننکانہ صاحب گرنمنٹ ہاٸر سکنڈری اسکول موڑ کھنڈہ میں آگ بھڑک اٹھی،آگ سے ہزاروں روپے کی قمیتی کتابیں جل گٸیں، آگ لگنے کی وجہ سے اسکول کی لاٸیبری کو بھی نقصان پہنچا۔

سینبٹ اجلاس، نیشنل کوسٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر بحث نیشنل کوسٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کا قیام سندھ اور بلوچستان کی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وفاق صوبوں کی ملکیت پر قبضہ کرنا چاہتا ہے میر کبیر  محمد شاہی

لاہور۔ پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچ کے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان ، تیسرے میچ کی تمام ٹکٹس ری فنڈ کی جائینگی، پی سی بی ٹکٹوں کے ری فنڈ کرنے کا شیڈول۔جلد جاری کریگا

قلات:بی این پی عوامی کے مرکزی کال اور گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام قلات میں گیس پریشر کی بند ش بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بہاولپور ضلع میں 98 رہائش پذیر چائنیز کی سکرینگ مکمل کر لی گئی ہے ۔ کسی بھی چائنیز کرونا وائرس کی علامت نہیں پائی گئی ۔قریبی دنوں میں چائنہ سے آنیوالا کوئی شخص موجود نہیں  ۔ ڈاکٹر محمد ذاکر محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ بہاولپور

اسلام آباد ایئرپورٹ پر چین سے آنے والی دونوں پروازیں منسوخ،دونوں پروازوں کو کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کیا گیا رواز سی زیڈ 6007ارمچی سے اسلام آباد آرہی تھی۔

لاہور. فیاض الحسن چوہان جو دعویٰ کر ریے مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک کا ایسی باتیں بچپن سے سن رہا ہوں. فارورڈ بلاک کا اب تو میرے بال بھی سفید ہوچکے ہیں. حمزہ شہباز

سینیٹ اجلاس ،وزیرمحصولات حماد اظہر کا سینیٹ میں پالیسی بیان۔ ایف بی آر کا 52250ارب کا ٹارگٹ ہے،ہم اپنا 95فیصد ٹارگٹ حاصل کرسکے ہیں،5فیصد ریونیو درآمدت میں کمی کی وجہ سے حاصل نہیں کرسکے،حماد اظہر

وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی،غلام سرور خان نے کراچی میں جیری ڈناٹا شیڈ کا افتتاح کر دیا،  حکومت نے پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے لئےقومی ہوا بازی کی پالیسی 2019   تعارف کرائی۔غلام سرور خان

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی گفتگو ڈھکو صاحب ایک مرتبہ آرہے تھے تو پولیس والے نے بدتمیزی کی تو غلام حیدر وائی نے آئی جی کو صوبہ بدر کیا

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ہائی وے کرپشن سکینڈل مین دو ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردیں ،ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے پراسکیوشن کیجانب سے ٹھوس شواہد پیش کرنے پرشوکت حسین بلوچ اور نوید مراد کی ضمانتیں مسترد کیں

پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر کی گفتگو،پاکستان پیپلز پارٹی منظور پشتین کی غیر قانی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے۔ ہمیں تشویش ہے دو روز پہلے وزیر دفاع نے پشتون رہنماو سے بات چیت کی

لاہور’ ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کو ایوان وزیر اعلی میں جانے سے روکنے کا معاملہ، مجھے ایوان وزیر اعلی میں روکا گیا ہے میں تحریک استحقاق پیش کرتاہوں ۔ہماری ماڈل پولیس بنانے کی کوشش رائیگاں چلی گئی ۔ دوست محمد مزاری

ڈپٹی اسپیکر سے پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا معاملہ،  اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی خود کریں گے۔

سونے کی فی تولہ قیمت550روپے اضافے کےبعد91ہزار550روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت 472روپےاضافے کےبعد 78ہزار490روپے ہوگئی

وزیر اعظم عمران خان کی کرونا وائرس کے  پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

سینیٹ اجلاس،اداروں میں صحافیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ،صحافیوں کی جانب سے سینیٹ اجلاس کا بائیکاٹ،فیصل جاوید، علی محمد خان، جاوید عباسی اور مرزاء آفریدی سمیت دیگر اراکین سینیٹ کی صحافیوں سے ملاقات،

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے عالمی بینک کے 2030 آبی وسائل گروپ کی سربراہ کیرن کرچنیک کے ہمراہ عالمی بینک کے وفد کی ملاقات۔

انسدادہشتگردی عدالت،پی ایس پی کارکن پر دھماکہ خیز برآمدگی کا الزام۔ عدالت نے ملزم طلحہ صدیقی کو مقدمے سے بری کر دیا

سیہون شریف:عدالتی چیمبر میں خاتوں سے زیادتی کا معاملہ، جے آئی ٹی ٹیم متاثرہ خاتوں سلمی بروہی کو لیکر جائے واردات پر پہنچ گئی

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا پی آئی ڈی میں جھنگ پریس کلب کے عہدیداروں سے خطاب

About The Author