نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں سئیں جی ایم سید کی سالگرہ کیسےمنائی گئی؟

اس موقع پر سائیں جی ایم سید کی پڑپوتی پارس سید سال ۲۰۱۹ع کا’جی ایم سید ایوارڈ‘ خالد ہاشمانی کو دینے کا اعلان کیا

رپورٹ : عبید خواجہ


اٹھارہ جنوری ۲۰۲۰ع کے دن امریکی ریاست ٹیکس کے شہر ہیوسٹن میں ’جی ایم سید میمیوریل کمیٹی اور ورلڈ سندھی کانگریس‘ کی جانب سے رہبر ِسندھ سائیں جی ایم سید کی ۱۱۶ ویں سالگرہ منائے گئی،جس میں امریکہ کی مختلف ریاستوں کے سندھیوں سمیت سندھ سے آئے ہوئے مہمانوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کی شروعات زبیر بھنبھرو نے سندھودیش کے قومی ترانے سے کی،۔پروگرام کی کاروائی محترمہ نورالنساء گھانگھرو نے چلائی۔جبکہ رحمان کاکیپوٹو نے اپنی تقریر میں آئے ہوئے مہمانوں ویلکم کیا۔


پروگرام میں پختون تحفظ موومینٹ کی رہنما گلالئی اسماعیل،جمیعت علماء سندھ کے رہنما حافظ صدیق میمن،ورلڈ سرائيکي کانگریس کے رہنما عبید خواجہ،جی ایم سید اسٹڈیز بورڈ کے چیئرمیں ڈاکٹر حیدر لاشاری، بلوچ رائٹس کاؤنسل کے رہنما قیوم بلوچ، دانشور شاہنواز شیخ،ذوالفقار ہالیپوٹو،راجا ڈاہر جویو اور دیگر نے خطاب کیا۔

سالگرہ پروگرام میں مالک ڈنو شیخ نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


جمیعت علمائے سندھ کےحافظ صدیق میمن نے اپنے خطاب میں سئیں جی ایم سید کی خدمات کو سراہا اور انہیں مولانا عبید اللہ سندھی ؒ کی فکر کا داعی قرار دیا.


پشتون تحفظ موومنٹ کی رہنما گلالئی اسماعیل نے اپنے ساتھ ہونیوالے ریاستی جبر بالعموم اور فاٹا کے پشتون عوام کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا بالخصوص ذکر کیا. انہوں نے تمام جبری گمشدہ افراد کی فوری بازیابی کامطالبہ کیا.


انٹرنیشنل سرائیکی کانگریس کے سربراہ عبید خواجہ نے سئیں جی ایم سید کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہاسرائیکی قومی تحریک کے بانی ریاض ہاشمی اور سئیں جی ایم سید دونوں رہنماؤں کے مولانا عبید اللہ سندھی ؒ تھے. عبید خواجہ نے صدیوں سے قائم سندھی سرائیکی قومی، ثقافتی اور سماجی رشتوں پر تفصیلی بات کی اور ان رشتوں کو آگے بڑھانے کیلئے ورلڈ سندھی کانگریس کو دعوت دی کہ مولانا عبید اللہ سندھی ؒ کی یاد میں مشترکہ طور لائیبریری اور میوزیم بنایا جائے اور انٹر نیشنل سرائیکی کانگریس سندھ کے سرائیکی بولنے والے قومی ہیرو ہوشو شیدی شہید کے مزار کے تعمیر کیلئے ہر ممکن تعاون کرےگی ان تجاویز کو حاضرین نے خوب سراہا.

دیگرمقرریں نے سائیں جی ایم سید کے ’اتحادِ انسانی، امنِ عالم اور ترقیءِ بنی نوع آدم‘کے لیئے ادا کیئے گئے کردار و جدوجہد پر روشنی ڈالی۔سائیں جی ایم سید کی سندھی، بلوچ، پشتون سرائيکي و دیگر مظلوم اقوام کی آزادی و حقوق کے لیئے اٹھائی گئی آواز و جدوجہد کو ساراہا۔
اس موقع پر سائیں جی ایم سید کی پڑپوتی پارس سید سال ۲۰۱۹ع کا’جی ایم سید ایوارڈ‘ خالد ہاشمانی کو دینے کا اعلان کیا، جبکہ قومی مئگزین ’پیغام سندھ‘ کے ’سالگرہ نمبر‘کا بھی مہورت کیا گیا۔
تقاریر کے بعد رات کے کھانے کا اہتمام کیا گیا، آخر میں محفل موسیقی کا پروگرام بھی کیا گیا، جس میں ارشد محمود نے قومی گیت گا کر محفل میں رنگ بھر دیئے۔

About The Author