دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟ مختصر مختصر

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

ننکانہ صاحب: شہر بھر میں ڈاکووں کا راج ،ننکانہ صاحب چور اور ڈاکو سرعام گلیوں میں دندنانے لگے ۔ایک رات میں ڈکیتی کی پانچ وارداتیں ٗ شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا ۔

گوجرانوالہ:سول لائنز میں داماد کی سسر کی فیکٹری پر فائرنگ ملزم ارسلان فیکٹری کے گیٹ پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد فرار،ارسلان کی بیوی کچھ عرصہ قبل جھگڑ کر میکے آگئی تھی جس کا شوہر کو رنج تھا۔

پشاور: خیبرپختونخوا میں ناراض گروپ کی رات دیر خفیہ مقام پر بیٹھک،ناراض اراکین کی پشاور حیات آباد میں رکن اسمبلی محمد علی ترکئی کے گھر بیٹھک،ناراض کارکنوں میں پی ٹی آئی کے 9 اراکین سمیت دو وزراء کی شرکت ۔

اوکاڑہ ۔۔بااثر افراد کی مہندی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ ،جدید اسلحہ کا سرعام استعمال ،فائرنگ کرنے والے وٹس ایپ اسٹیٹس بھی لگاتے رہے ۔

ملتان، گوبھی 40 روپے اور مٹر 100 روپے ،ٹماٹر 60 روپے، الو 40 اور پیاز 40 روپے،شلجم اور گاجر کے نرخ 40 روپے ، شملہ مرچ 150 روپے اور اور کدو 120 روپے ، بیگن 80 روپے اور کھیرا 50 روپے  فی  کلو دستیاب ہے

لاہور: شہر میں صبح سویرے دھوپ نکلنے سے خنکی میں کمی،آج لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 دگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، محکمہ موسمیات

ملتان,کرونا وائرس کے شبہ میں چینی شخص نشتر اسپتال منتقل،40 سالہ فینگ فین کو انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں چائنیز کیمپ سے نشتر اسپتال لایا گیا،چینی شخص چند روز قبل چائنا(وہان) سے واپس لوٹا تھا،

کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہو گئیں ،120 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر 60 سے 70 روپے کلو میں دستیاب ،پیاز اور آلو کی قیمت میں بھی 10 سے 15 روپے کی کمی ،مٹر کی قیمت 250 سے کم ہو کر 230 روپے کلو تک پہنچ گئی ،ادرک اور لہسن کی فی کلو قیمت 300 سے کم ہو کر 245 تک پہنچ گئی

لاہور: کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ مختلف پروگرامز کا انعقاد کرے گی. تمام محکمے کشمیری پرچم اور فلیکسز کو آویزاں کریں،25 جنوری سے لیکر 05 فروری تک تمام سکولوں اور کالجوں میں پروگرامز  منعقد کئے جائیں گے، ڈی سی لاہور دانش افضال

پاکپتن۔تیزرفتار بس قبولہ روڈ پر بے قابو ہوکر الٹ گئی۔بس عارفوالہ سے قصور جارہی تھی۔بس الٹنے سے چار طالبعلموں سمیت 15 مسافر شدید زخمی، ریسکیو ذرائع

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ ، دنیا اب مقبوضہ کشمیر اوربھارت میں جمہوریت مخالف اورفاشسٹ نظریے کوتسلیم کررہی ہے،جمہوریت مخالف اورفاشسٹ نظریہ خطے کے امن کےلیے سب  سے بڑا خطرہ ہےوزیراعظم

کوئٹہ اور گرد ونواح میں آج صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری،بارش کے باعث کوئٹہ میں موسم سرد ہوگیا،سڑکوں پر پانی جمع ہوگیابارش سے کوئٹہ کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی غائب اور گیس پریشر کم ہوگیا،آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ اور زیارت میں برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ،لاہور کی عدالتوں میں دوسرے روز بھی ملزمان کو آج پیش نہیں کیا جا رہا ،پولیس حکام نے سیشن جج لاہور کو باقاعدہ آگاہ کررکھا ہے

لاہور: صدر پاکستان عارف علوی دو روزہ دورے پر لاہور آمد، صدر پاکستان شاہی قلعے میں بینالے فیسٹیول کا افتتاح اور گورنر اور وزیراعلی پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔

لاہور: وزیر اعلی پنجا ب  سردار عثمان خان بزدار کو تحریک انصاف کے ہارے ہوئے امیدواروں کی بھی فکر ،وزیر اعلی نے پنجاب پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس اج  90شارع قائداعظم پر طلب کر لیا

مریدکے,کٹھیالہ ورکاں مریدکے روڑ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ،حادثے میں 1 شخص جاں بحق اور  6 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع

چین کے سال نو کے موقع پرفردوس عاشق اعوان کا چینی زبان میں ٹویٹ،عوامی جمہوریہ چین کےسال نو کےموقع پر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،فردوس عاشق اعوان

میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے،اس معاملے پر ہم میڈیا کی جانب سے زمہ دار رپورٹنگ کی اُمید کرتے ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا

محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں  سے پیسے وصول کرنے کے باوجود موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور کاغذات کا اجرا نہ کرنے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشید شیخ 27 جنوری کو سماعت کریں گے

اوباڑو: سیپکو ٹیم کی مسلم کالونی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،کاروائی کے دوران متعدد غیر قانونی کنیکشن منقطع،  بجلی چوروں کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری ہیں، ایس ڈی اوسیپکو

لاہور: تحریک انصاف کے ناراض اراکین کا گروپ کو ایک بار پھر وزیر اعلی سے ملاقات کی دعوت موصول،  آج وزیر اعلی کے ساتھ ملاقات ہو گی سردار شہاب سیہڑ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس،ترکی میں آنے والے اس زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سن کر بہت دکھ ہوا مخدوم شاہ محمود قریشی

کرونا وائرس کے پیش نظر وزارت خارجہ نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کے اعدادوشمار جاری کردیئے،چین میں تقریباً 28 ہزار پاکستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں،800 تاجر چین میں رہائش پذیر ہیں اور 1500 پاکستانی تاجر چین آتے جاتے ہیں،صرف ووہان صوبے میں 500 کے قریب پاکستانی طلبا رہائش پذیرہیں

کراچی :انسدادہشتگردی عدالت میں دہشت گردوں کےعلاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت، ،روف صدیقی،قادر پٹیل عثمان معظم عدالت میں پیش، ڈاکٹر عاصم،مئیر کراچی بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے،عدالت کا ائندہ سماعت تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم،کیس میں مئیر کراچی وسیم اختر،انیس قائم خانی،روف صدیقی،قادر پٹیل،ڈاکٹر عاصم،عثمان معظم نامزدعدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی

لاہور: احتساب عدالت میں اے جی آفس میں 28 کڑوڑ روپے خرد برد سکینڈل کیس کی سماعت ،عدالت نے چھ ملزمان کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنوں کی ملکیت ملز شریف گروپ آف انڈسڑیز بنک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ ۔بینکنگ جرائم عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے درخواستوں پر سماعت کی ، عدالت نے بنکوں کے وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بحث کے لیے طلب کر لیا،عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی

جج ویڈیو سکینڈل میں ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا،جج ویڈیو کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد،جہانگیر جدون کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے، حکم نامہ

کراچی گلشن حدید الیکٹرونکس کی دکان میں آتشزدگی ،ریسکیو ذرائع

راولپنڈی میں ڈولفن فورس کے ہیوی بائیک سیروتفریح کے لیے دیئے جانے کا انکشاف،ڈولفن فورس اہلکاروں آکاش اور ارسلان نے ہیوی بائیک جوڑے کو دے دیانوجوانوں لڑکا اور لڑکی ڈولفن فورس کا ہیوی بائیک سڑکوں پر دوڑاتے رہے۔سی پی او راولپنڈی ڈولفن اہلکاروں آکاش اور ارسلان کو معطل کردیا،اہلکاروں کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے رمضان اور عدنان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، ترجمان

کراچی کورنگی کراسنگ کے علاقے میں فائرنگ خاتون زخمی ۔ریسکیو ذرائع،زخمی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بچی کو اسکول داخل کرانے آئی تھی امجد بابو فارم جمع کرانے کے لیے اسکول کے اندر گیا ہوا تھا۔ پولیس

کراچی:پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں،گوادرمیں مختلف لانچوں سے80ہزارلیٹرڈیزل برآمد،7افرادگرفتار،کھاری چیک پوسٹ پرٹرکوں سے56ہزارلیٹرڈیزل برآمد،2افرادگرفتار

شجاع آباد/ڈکیتی کے دوران فائرنگ ۔ راجہ رام میں ڈکیتی کی واردات کے دوران  فائرنگ ،مزاحمت پر 65سالہ تاجر کو ٹانگوں میں گولیاں ماردیں

اوکاڑہ,گلبرگ سٹی میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ،میڈیا پر خبر نشر ہونے پر پولیس کو ہوش آگیا ،ایس ایچ او محمد عمران کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج

ملتان، کرونا وائرس کا خطرہ ،ائیر پورٹ پر سکریننگ کاؤنٹر قائم ،انٹر نیشنل فلائٹس سے آنے والے مسافروں کو چیک کیا جارہا ہے۔

سیالکوٹ:سمبڑیال کے علاقے ڈھلم بلگن میں رشتہ داروں میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا،مخالف پارٹی نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش پر خاتون پر تشدد

گوجرانولہ : سیٹلائٹ ٹاون میں واقعہ مدرسہ میں نوجوان کی چھ سالہ بچے سے زیادتی،بچہ مدرسہ میں پڑھنے گیا تو وہاں موجود سجاول نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا،۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ملزم فرار، پولیس ذرائع

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمنائیں،امید ہے کہ پہلے ٹی 20 میچ کی طرح آج بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی

لاہور: پنجاب حکومت کا زینب الرٹ بل صوبے میں لانے کا فیصلہ،پنجاب میں بچوں کے تحفظ اور بہتری کیلئے زینب الرٹ بل لارہے ہیں، وزیراعلی پنجاب

ملتان، چینی شہری میں کرونا وائرس کا شبہ ، ڈپٹی کمشنر ، ہیلتھ حکام نشتر اسپتال پہنچ گئے ،وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کی اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ۔

کراچی : این ای ڈی یونیورسٹی میں عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا پہلا جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد ،تقریب میں گورنر سندھ و چانسلر این ای ڈی یورنیورسٹی عمران اسماعیل کی بطور مہمان خصوصی شرکت

وزیر اعظم عمران خان کا ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس،وزیراعظم عمران خان کا ترک عوام سے پاکستانی قوم کی جانب اظہار ہکجہتی،وزیراعظم عمران خان کا غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی

پشاور:مہنگائی اور سردی نے انڈوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ،ہول سیل مارکیٹ سفید انڈا درجن 116 روپے میں فروخت ہونے لگا،گولڈن انڈے کی فی درجن قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی،مارکیٹ ڈیلر

پاکستان میں ابھی تک کوروناوائرس کا کوئی تصدیق شدہ مریض سامنے نہیں آیا،مشتبہ علامات کے ساتھ ایک مریض کو نشتراسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیاگیا ہے،مریض کی حالت بہتر ہے اورتاحال اس میں کورونا وائرس کی علامات موجود نہیں،مریض کے نمونے تشخیص کے لیےلیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں

عمرکوٹ،پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش،وہ پیپلزپارٹی کارکن کے اغوا کے مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش ہوں گے،دو ماہ قبل کنری تھانے پر حلیم عادل شیخ سمیت پانچ افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

سرگودھا، گزشتہ روز پرانے بھلوال میں دو گروپوں میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا، سرگودھا. مقتول ندیم قصاٸی گروپ سے فائر نگ کے تبادلہ میں زخمی ہوا تھا،

ملتان، کرونا کے بارے میں دنیا بھر میں خوف پھیلا ہوا ہے،  مرض پڑوسی ملک چین میں پھیلا، پاکستان میں کورونا کی روک تھا م کے لئے اقدامات کر رکھے ہیں، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا

رحیم یارخان,موٹروے ایم 5 پرترنڈہ محمدپناہ ٹول پلازہ کے قریب کار الٹ گئی،حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے .ریسکیوذرائع

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں  سپریم کورٹ کی نئی عمارت کے متعلق اجلاس  میں  متعلقہ  افسران بھی شامل ہوئے۔

پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی،ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر 4 دسمبر کو خلاف قانون آرڈر پاس کیا ، درخواست

لاہور احتساب عدالت نے کمپیوٹرز ایسیسریز کی مد میں لوگوں سے فراڈ کیس میں ملزم کو سزا سنا دی،عدالت نے ملزم عثمان ممتاز کو 5 سال قید اور 9 کڑوڑ 78 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی

اسلام آباد۔   تربیلا میں پانی کی آمد  16 ہزار 600 کیوسک اور اخراج  16 ہزار  600کیوسک ہے،اسلام آباد۔  منگلا میں پانی کی آمد 13  ہزار کیوسک اور اخراج  3  ہزار200 کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

ملتان، ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کی میڈیا سے گفتگوملتان،چینی مریض میں کرونا وائرس بارے صرف شک ہے ، چینی باشندہ کچھ روز قبل چین سے پاکستان پہنچا،ٹیسٹ کے لئے خوف کے نمونے اسلام آباد بھیج دیئے ہیں

خانیوال میں نزد ملتانی دربار ظفر اقبال نامی شخص کے گھر آگ لگ گئی ۔رسیکیو1122 فائر فائٹر کی بروقت کاروائی آگ پر قابو پالیا۔

عمرکوٹ: دو ماہ قبل تیزگام سانحہ میں شہید ہونےوالوں نمازجنازہ میں شرکت کرنے آیا تھا،پی پی ایم پی اے نواب تیمور اور ایس ایس پی اعجاز شیخ کی ہدایت پر مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،حلیم عادل شیخ

پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت اور دیگر فوجداری مقدمات جلد نمٹانے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دیدی،مذکورہ مقدمات میں ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہی فریقین کو نوٹسسز بجھوائے جائیں گے،مقدمے کی سماعت سے قبل ہی فریق دوئم کو وکیل کرنے کا وقت فراہم کردیا جائے گا، رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے جیو نیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ اور اے آر وائی کے اینکر وسیم بادامی  پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیاشاہزیب خانزادہ اور وسیم بادامی نے 23 جنوری 2020 کو اپنے ٹی وی پروگرامز میں عوام کو گمراہ کرتے ہوئے میرے خلاف غلط اور جھوٹ پر مبنی الزامات لگائے – جہانگیر ترین

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک ہوئے۔

چونیاں الہ آباد:باپ جلاد بن گیا آٹھ ماہ کی بچی کو گلہ دبا کر مارنے کے بعد زمین میں دبا ڈالا۔اطلاع ملنے  پر پولیس نے چھاپہ مار کر بچی ایمان فاطمہ کی لاش کو قریبی خالی پلاٹ سےبرآمد کر لیا۔ ملزم شریف اور اسکی دوسری بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا چونیاں،میں نے اپنی بیٹی کو غربت کی وجہ سے قتل کیا کیونکہ وہ بیمار تھی اور میرے پاس دوائی کے لئے پیسے نہیں تھے، ملزم کا بیان

کراچی : قائد آباد یونس چورنگی پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا معاملہ،پولیس نے دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی علی رضا

عمرکوٹ،چودہ کروڑ کی گندم رکھنے کے لیے 36 کروڑ کرایہ دیا جا رہا تھا. چار لاکھ بوری دو ٹانگ والے چوہے کھا گئے .حلیم عادل شیخ کی میڈیا ٹاک

اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر،الیکشن کمیشن فیصل وواڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا

سیالکوٹ: شہری کی درخواست پر تھانہ اینٹی کرپشن میں نوکری کے حصول کے لئے  رشوت لینے پر مقدمہ درج، علی حیدر نامی شہری کی مدعیت میں پرویز گل کلرک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ھے: اینٹی کرپشن پولیس

کراچی ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ  ،حادثے میں 3 افراد جاں بحق ایک زخمی  اسپتال منقتلی کے بعد چل بسا ، حادثہ ڈمپر اور  موٹرسائکل کے درمان پی آیا ریسکیو ذرائع

گلگت بلتستان :سیاحت میں فروغ سے گلگت بلتستان کو  فائدہ ہوگا، غیر ملکی سیاحوں کے آنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی،گلگت بلتستان میں انفراسٹریکچر کی بہتری کا کام جاری ہے،وزیرسیاحت فداخان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف لائرز فورم کے صدر چوہدری اکبر گجر کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کراچی : کلفٹن کے علاقے سے گدھے کی باقیات ملنے کا معاملہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آگئی ، سفید گاڑی میں چند افراد باقیات کچرا کنڈی میں پھینکے اور چلے گئے ،بظاہر فوٹیج میں نظر آنے والے افراد غیر ملکی معلوم ہو ریے ہیں۔

لاہور: چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے گوجرانوالہ میں نرسری کلاس کے بچے کے ساتھ ذیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے کی فیملی سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:حج 2020، سعودی حکومت نے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی،پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہوگی، ویزہ فیس کیساتھ 110 ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے، ذرائع وزارت مذہبی امور

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی وزیر قانون راجہ بشارت کے ہمراہ لاہور پریس کلب آمد، صوبائی وزراء کی پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات، راولپنڈی اور صحافی برادری دونوں میرا حلقہ ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کام صحافیوں کو پکڑ کر موبائل سے فوٹیج بنانا نہیں۔ کسی ٹریفک وارڈن کو اجازت نہیں کہ صحافیوں اور حکومت میں کوئی رخنہ ڈالیں۔ فیاض الحسن چوہان فیاض چوہان

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ترکی میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس  کا اظہار، پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک اور ان کے ساتھ کھڑی ہے،  صدر مملکت

پشاور بی آر ٹی منصوبے میں ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم،پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو جلد رپورٹ جمع کروانے کے لیے خط لکھ دیا، عدالت نے 45 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا، جلد رپورٹ جمع کرائیں،ذرائع

خیبر: تحصیل جمرود علاقہ لالا کنڈاو سے قبائلی رہنماء ملک ولایت شاہ کی لاش برآمد،ملک ولایت شاہ تین روز قبل اپنے آبائی علاقہ سے لاپتہ ہوگئے تھے، پولیس

اسلام آباد:سستی گیس کی راہ میں رکاوٹ اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان کا معاملہ ، نیب نے بدین فورسے گیس سسٹم میں شامل نہ ہونے پر انکوائری شروع کردی۔

گریڈ 18سے گریڈ 21 کے بیوروکریٹس کی ترقی کے رولز ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،وفاق کو نوٹس جاری، پیروائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت، تحریری حکم نامہ

گجرات پولیس میں 2 ارب 96 کروڑ سے زائدکرپشن سکینڈل میں گرفتار محمد اشرف نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیادائر درخواست میں چیئرمین نیب ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی ملاقات۔ملاقات میں سیاسی امور اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال۔پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے، نہ پریشر گروپ۔ عثمان بزدار، سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے اور عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔ جہانگیر خان ترین

لاہور :سول کورٹ میں ٹی وی اینکر پرسن مبشر لقمان کیخلاف 1 کڑوڑ 50  لاکھ روپے دعویٰ واپسی کیس کی سماعت ،عدالت نے مبشر لقمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا

کراچی: رہنما ایم کیو ایم روف صدیقی کی اپنی ہی اتحادی حکومتی جماعت پر کڑی تنقید،مہنگائی نے لوگوں سے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،سمجھ نہیں آتا یہ حکومت کی نااہلی ہے یا یہ سب جان بوجھ کر کیا جارہا ہے

جوہی: تحصیل جوہی  میں ایک اور بچے میں پولیو۔کے وائرس کی تصدیق ، ڈرگھ بالا کے گاؤں راجو گھنڈو میں شاہزیب ولد علی محمد برھمانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

نواب شاہ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شہیدبےنظیرباد کے سالانہ  انتخابات،نواب شاہ:بار کے انتخابات میں پیپلز لائرز فورم اور آزاد گروپ انتخابی میدان میں مد مقابل

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40فیصد سے 0.55فیصد کمی کا دعوی ،آٹے سمیت ، ٹماٹر ، پیاز ، آلو ، لہسن اور کیلے سستے ہوئے ، ادارہ شماریات

گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے کمسن بچے کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لے لیا، سجاول نامی ملزم گرفتار مقدمہ درج

کراچی:ایس ایس جی سی کااتوار26جنوری کوبارہ گھنٹے کےلیےسی این جی اسٹیشنزکھولنےکااعلان،اتوارکوصبح آٹھ بجےسےرات آٹھ بجےتک صارفین کی سی این جی کی فراہمی جاری رہےگی،ترجمان

انسدادہشتگردی عدالت،ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشتگردوں کو پناہ دینے اور اشتعال انگیز تقاریر کا معاملہ،ایم کیو ایم رہنماء روف صدیقی نے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کردی،عمرے کی سعادت حاصل کرنے جانا چاہتا ہوں درخواست

لاہور: پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز،دوسرا میچ،بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس،آئی ایس پی آر، ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کےلیے حکومت پاکستان نے پیشکش کررکھی ہے،آرمی چیف

لاہور: گزشتہ وزراۓ اعظم نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پرایا مال اپنا کے فارمولے کے تحت اڑایاآصف زرداری، نواز شریف، شاہد خاقان اور یوسف گیلانی نے غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے سے بیرونی ممالک کے دورے کیے۔ فیاض الحسن چوہان

اینکر مرید عباس قتل کیس ۔ملزم عاطف زمان کا مرید عباس کی بیوہ زارا عباس سے عدالت میں سامنا،عاطف زمان نے بیوہ سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگ لی،عاطف زمان نے زارا عباس سے سوری کہا

نیلم/بالائی وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہو گیا .نیلم/سرگن میں امدادی سرگرمیاں برفباری سے ایک بار پھر متاثر .نیلم/بالائی نیلم شاردہ .کیل .گریس .ہلمت .سرگن .جاگراں ویلی میں برف باری عوام گھروں میں محصور

نواب شاہ میں انسداد دھشت گردی کی عدالت نے شوگرمل روڈ پر بم دھماکے میں نامزد چار ملزمان کو باعزت بری کردیا گیا،،،

اسلام آباد: پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات ،پاکستان کو میوچیول ایولیوایشن کے اہداف پر عمل درآمد کے لئے مزید کام مل گیا،ایف اے ٹی ایف نے 31 مارچ تک عمل درآمد کے لئے مزید وقت دے دیا

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل، آمدن سے زائد اثاثہ جات میں ضمانت اور منی لانڈرنگ الزامات کے تحت تحقیقات کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواست سماعت کت لیے مقرر

لاہور: پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں اقبال ٹاؤن کی گورننگ باڈی کے عہدیدران کی حلف برداری کی تقریب  کا انعقاد۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے عہدیداران سے حلف لیا

لاہورچوہنگ کے علاقے خالق آباد میں گھریلو جھگڑا میں 50 سالہ شخص ہلاک۔گھریلو جھگڑا دو بھاٸیوں کے درميان جھگڑا ہوا۔50 سالہ لیاقت کو بڑے بھاٸی اسلم نے ڈنڈے مار کر قتل کردیا ۔مقدمہ درج

قراقرم ہائی وے اورگلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بارخنجراب پاس منفی درجہ حرارت پرکھول دیاگیاایف ڈبلیو او نے گلگت بلتستان حکومت اورعوام کی درخواست پرخنجراب پاس 20 جنوری کو کھولا،اقدام کا مقصد چین کی سائیڈ پرپھنسے 186 کنٹنیرز کےلیے راستہ صاف کرنا تھا ،خنجراب پاس 8 فروری تک کھلا رکھا جائےگا

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے مغلپورہ ڈرائی پورٹ پر نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا،بزنس مین مغلپوری ڈرائی پورٹ سنبھالیں، تعاون کریں گے،شیخ رشید کی ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہو رمیں میڈیا ٹاک

گوجرانوالہ اور گردونواح میں بارش ،گوجرانوالہ بارش کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ،گوجرانوالہ گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے کئی علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم اور گلبرگ سے ملحقہ علاقوں میں بونداباندی۔بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

وزیراعلی محمود خان سے کسی قسم کے اختلافات نہیں، ناراض صوبائی وزیر مال شکیل خان بھی منظرعام پر آگئے،وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محکمے میں بے جا مداخلت کررہے ہیں، صوبائی وزیرشکیل خان ہم وزیراعلی کے خلاف  نہیں، بد انتظامی  پر شدید تحفظات  ہیں، ظاہر خان طورو

ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں گلوکارہ رابی پیزاہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی ، جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی

ملتان، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے نے جج کی ویڈیو وائرل کرنے والے ایک اور ملزم نادر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

جعلی بنک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس،سندھ بنک کے سابق صدر بلال شیخ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری،بلال شیخ کی حد تک تفتیش مکمل ہو چکی،ٹرائل مکمل ہونے تک ملزم کو مزید قید میں نہیں رکھا جا سکتا،تحریری فیصلہ

لاہور۔ سینٹر فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے،ٹیسٹ کرکٹ کے بعد تمام کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گے ہیں، فیصل جاوید خان

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر ہائوس لاہور آمد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

راولپنڈی ناز سینما کے قریب امر پورہ میں گھر میں آگ لگ گئی ،آگ بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ گھر کے گراونڈ فلور میں لگی ،ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ پر ٹویٹر پیغام،تیس سال قبل بختاور بھٹو زرداری کسی بھی موجودہ وزیراعظم کے یہاں جنم لینے والی پہلی اولاد تھیں،بختاور بھٹو زرداری اپنی زندگی کے پہلے دن سے تاریخ بنانا شروع کی

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز میں تقسیم اسناد کی تقریب،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد:لوہی بھیر کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ریسکیو عملے کا کامیاب آپریشن،گھر سے خطرناک قسم کے 12سانپ برآمد،گھر کافی عرصے سے بند تھا،مالک گھر میں آیا تو سانپوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا،ریسکیو کی جانب سے تمام سانپ پکڑ کر سٹیشن پہنچا دیئے گئے

لاہور: اسپیکر چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے بہاولپور خواتین چیمبر آف کامرس کی صدر شرمین ارشد کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،خواتین معاشرے کا اہم ستون ہیں، سیاست، مذہب، تعلیم سمیت ہر شعبہ میں نمائندگی ضروری ہے: چودھری پرویزالٰہی

پنوں عاقل:سلطان پور میں کینٹ کے قریب زرعی زمین پر اسموگ گرنیڈ دھماکہ، دھماکے سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے،اسپتال منتقل،پولیس

صوابی: ز راعت کے جدید طریقوں کےذریعے غذائی تحفظ” اور بلا سود قرضوں کی تقسیم کی تقریب، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تقریب سے خطاب

لاہور۔ صدر مملکت عارف علوی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے ، بی سی بی سربراہ نظم الحسن اور پی سی بی چئیرمین احسان مانی بھی ہمراہ صدر عارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ  پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے میں بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔

کوئٹہ:خروٹ آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

عبدالقدوس بزنجو  کے شکوے شکوے ہی رہیں گے،ترجمان بلوچستان حکومت ،بلوچستان کابینہ میں کسی نےعبدالقدوس بزنجو  کی حمایت نہیں کی،عبدالقدوس بزنجو  سےمتعلق پارٹی اپنا موقف  دے گی،لیاقت شاہوانی

اسلام آباد: کرونا وائرس کے پیش نظر ائیرپورٹس پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی، ایوی ایشن ڈویژن چینی ائیرلائنوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔

چمن: بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ ،قلعہ عبداللہ،  گلستان، خانوزئی، مسلم باغ اور دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف پنجاب کے قومی و پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات۔پارٹی کو مضبوط کرنے سے متعلق امور،حلقوں کے مسائل کے حل اورعوام کے ساتھ روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال

پنڈدادنخان۔ فواد چوہدری کا وکلا کی تقریب حلف برداری سے خطاب،حکومت سے کوئی اختلاف نہیں خلاف کی بات اس سسٹم سے ہے،ہم الیکشن لڑکے آتے ہم نے لوگوں سے وعدے کئے تھے۔

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت میں مبینہ اختلافات کا معاملہ،اسپیکر خیںرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی کردار ادا کرنے کی پیشکش،بظاہر کوئی گروپ بندی نہیں، مشتاق غنی

ملتان:وزیر خارجہ مغدوم شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت سرکٹ ہاوس میں  ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ،وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، چیف وہپ عامر ڈوگر اور معاون خصوصی جاوید اختر انصاری کی شرکت

جڑانوالہ: نواحی دیہات پر ٹڈی دل کا حملہ ، ہزاروں ایکٹر گندم اور کماد کی فصل تباہ ہونے کا خدشہ

سونے کی قیمت میں اضافہ:سونے کی فی تولہ قیمت700روپے اضافےکےبعد91ہزار ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت 600روپے اضافے کےبعد 78ہزار18روپے ہوگئی

لیہ ۔چوک اعظم روڈ 5واں میل کے قریب ہائی روف کی رکشہ کو ٹکر ،رکشہ ڈرائیور ملازم حسین موقع پر جاں بحق ،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا

وادی لیپہ برفباری کا نیا سلسلہ شروع ،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے ،وادی لیپہ 24 دن سے رابطہ سڑکیں بند ہیں وادی لیپہ کا زمینی رابطہ دارالحکومت سے کٹا ہوا ہے۔۔۔

رائیونڈ:مانگا منڈی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر 7سالہ بچی جانبحق۔جانبحق ہونے والی بچی کی شناخت زینب بی بی کے نام سے ہوئی۔حادثہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار

شجاع آباد: 15سالہ عمران کوگیس کے چولہے سے آگ لگ گئی،آگ ہاتھ سیکنے کی وجہ سے لگی،آگ لگنے سے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا ہے۔

سیہون شریف:عدالتی چیمبر میں خاتوں سے زیادتی کا معاملہ،سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر پولیس نے جے آئی ٹی بنادی،چار رکنی جے آئی ٹی ٹیم میں ایک ڈی ایس پی، دو انسپیکٹرز اور ایک سب انسپیکٹر شامل ہیں۔

ہارون آباد:فقیروالی ہائی وے روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کا آپس میں تصادم،تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات۔اہمی دلچسپی کے امور،فلاح عامہ کے منصوبوں،راولپنڈی کے ترقیاتی پراجیکٹس اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال۔

رینالہ خورد۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد ،کھلی کچہری میں ڈی ایس پی رینالہ سرکل احسان اللہ اسسٹنٹ کمشنر قدسیہ ناز کی شرکت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے تعزیت،ترکی کے مشرقی حصے میں زلزلہ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

کراچی:نیوکراچی نمبر6قبرستان کےقریب فائرنگ ایک شخص زخمی،زخمی ہونے والے شخص کی شناخت45سالہ اشفاق کےنام سے ہوئی،ریسکیوذرائع

خیبرپختونخوا کابینہ میں اختلافات ، وزیراعلی محمود خان شکایت لیکر وزیراعظم کے پاس بنی گالہ پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ون آن ون ملاقات،ملاقات میں وزیراعلی اراکین اسمبلی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔

اسلام آباد:وفاقی وزارتوں،اداروں کے انتظامی امور کی بہتری کے لیے عملی اقدامات شروع،وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا

بولان کے علاقے لمجی کے قریب موٹرسائیکل اور مزاد میں تصادم ،تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشوں کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا،لیویز فورس

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان کی کیپٹل ٹی وی کے مرحوم کیمرہ مین کے گھر آمد ،جاں بحق کیمرہ مین کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپے دیئے جائیں گے،کیمرہ مین کے بھائی کو وزارت اطلاعات میں نوکری دی جائے گی۔

محراب پور: محراب پور لنک روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم۔،نوجوان حنیف رند جاں بحق, ایک زخمی۔ متوفی کنڈیارو کے نواحی علاقے کا رہائشی ہے۔

سجاول :خفیہ اطلاع پر سجاول پولیس کا بیلو روڈ پٹھان واہ پر چھاپہ اشتہاری ملزم نور شاہ گرفتار اسلحہ برآمد ،ملزم کے خلاف سجاول ضلع کے مختلف تھانوں پر ڈکیتی اور اقدام قتل کے دس سے زائد مقدمات درج ہیں۔

بھکر: پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق کی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس ،پریس کانفرنس میں عمر دراز سہیڑ، آغامحمود الحسن شاہ ، جمعہ خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے.

منچن آباد: نواحی مواضعات دادو آہلوکا،بہرامکا ہٹھاڑ،ماڑی چکوکا،نورن آہلوکا ،خالص آرائیں سمیت متعدد علاقوں پر ٹڈی دَل کا حملہ, حکومتی سطح پر ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات نہ کئے جا سکے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی بنگلا دیش کے خلاف دوسراٹی 20 میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔ٹی 20 سیریز میں فتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے۔عثمان بزدار

پارلیمنٹ، آئین اور جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے مکالمہ، جمہور کی صلاحیت اور جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے، آئین ایک زندہ دستاویز ہے، کوئی صحیفہ نہیں  ہے، معاون خصوصی شہزاد اکبر

شجاع آباد: غلہ منڈی آڑھتیوں کے دو گروپوں  درمیان تصادم،صدر غلہ منڈی نے اجلاس بلایا، صدر سے بدتمیزی پر لڑائی شروع ہوگئی ، لڑائی سے غلہ منڈی اکھاڑا بن گئی پانچ افراد زخمی اسپتال منتقل

نامزد چیف الیکشن کمشنر کی حلف برداری کی تقریب 27 جنوری کو سپریم کورٹ میں ھوگی۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں دن ایک بجے ھوگی۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں  5.5 ارب ڈالر قرض لیا گیا،جولائی تا دسمبر کے دوران 3.8 ارب ڈالرغیر ملکی قرضہ واپس کیا،پہلی ششماہی میں 1.7 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض میں خالص اضافہ ہوا،جولائی تا دسمبر2019 کے دوران یوروبانڈ اور کمرشل قرضہ واپس کیا، وزارت خزانہ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر جہاز کو راستہ دکھانے والی گاڑی کو حادثہ،جہاز کو راستہ دکھانے والی گاڑی بس سے ٹکرا گئی،حادثہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے ایپرن سائیڈ پر پیش آیا،بس اور گاڑی میں سوار افراد واقع میں محفوظ رہے

کراچی میں کورنگی  کراسنگ کے قریب ریٹائرڈ میجر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، واقعے کو ایک ہفتہ گذر گیا،کراچی پولیس قتل کے محرکات  معلوم نہ کرسکی ، تحقیقات اسپیشل ٹیم کے سپرد

سی پیک سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل پاک چین اقتصادی راہداری پر وزیراعظم عمران خان کے حالیہ انٹرویو کا خیر مقدم کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

سابق وزیرداخلہ رحمن ملک کی پریس کانفرنس،عالمی عدالت انصاف کے میانمار سے متعلق فیصلے پر گیمبیا سرخرو ہوا،میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والا سلوک مقبوضہ کشمیر میں بھی کیا جا رہا ہے ،حکومت کو کشمیر کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہئے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال۔

لاہور: پنجاب اسمبلی کے سپر میسی آف پارلیمنٹ گروپ کے تحفظات کا معاملہ،سپر امیسی آف پارلیمنٹ گروپ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے لیے وزیر اعلی ہاوس پہنچ گیا،وزیر اعلی پنجاب نے گروپ اراکین کے اعزاز میں عشائیہ رکھا ہے۔

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کی جانب سے کل اتوار کو  سوشل میڈیا کانفرنس لاہور میں ہوگی ،پیپلز سیکریٹریٹ لاہور میں پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کانفرنس کا انعقاد ہوگا

خضدار:وڈھ وہیر چشمہ مراد میں ٹرالر اور کار میں تصادم جس کے نتیجے خواتین سمیت چار افراد جان بحق ایک زخمی، لیویز انچارچ

مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرر ہا ہوں نتائج کیا ہو نگے میں نہیں جانتا،وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ڈیووس میں CNBC انٹرنیشل کو انٹریو

سوات:مینگورہ پولیس سٹیشن میں خواجہ سراوں کی روپورٹ نہ درج کرانے پر خواجہ سراوں کا شدید احتجاج ، مینگورہ تھانے پر ہلہ بول دیا۔مشتعل خواجہ سراوں نے مینگورہ تھانے پر پتھروں اور اینٹوں کی بارش کردی، سیدو مینگورہ روڈ بھگدڑ کی وجہ سے بند

لاڑکانہ: سہون میں تعینات سول جج پر الزام عائد کرنے والی خاتون  شہدادکوٹ کی عدالت میں پیش

About The Author