سعودی حکومت نےعازمین حج پر410 ریال کی اضافی فیس لاگوکردی
اسلام آباد:سعودی حکومت نےعازمین حج پر410 ریال کی اضافی فیس لاگوکردی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہناہے کہ پاکستانی عازمین حج کو300ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہوگی،ویزہ فیس کےساتھ 110 ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔
پاکستانی عازمین کوویزہ اورانشورنس کی مدمیں 16 ہزارروپےسےزائد کی رقم اضافی اداکرنا ہوگی،
وزارت مذہبی امور نے فیس او رانشورنس کا اضافہ رواں سال حج پیکج میں شامل کردیا ہے۔ سعودی حکام سےویزہ فیس اور انشورنس ختم کرنے مطالبہ بھی کیا گیاہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ سعودی حکومت نے وزارت مذہبی امور کی درخواست مستردکردی اور جواب دیاہے کہ فیس کا اطلاق دنیا کے تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں کوشش ہے اخراجات میں کمی لائی جاسکے،سعودی حکومت تمام سہولیات پر5فیصدویلیوایڈیڈٹیکس پہلےسےہی وصول کررہی ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟