نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزارت خارجہ نے چین میں مقیم پاکستانیوں کے اعدادوشمار جاری کردیے

دفترخارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چین میں 28 ہزار پاکستانی طلبہ  مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں ۔

کورونا وائرس کے پیش نظر وزارت خارجہ نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چین میں 28 ہزار پاکستانی طلبہ  مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں ۔

وزارت خارجہ کے مطابق 800 تاجر چین میں رہائش پذیر ہیں اور 1500 پاکستانی تاجر چین آتے جاتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صرف ووہان صوبے میں 500 کے قریب پاکستانی طلبہ رہائش پذیرہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق طلبہ خود یا اسکالرشپ پر چین جاتے ہیں،طلبہ ہمیشہ سفارت خانے میں رجسٹرڈ نہیں ہوتے ہیں۔

تاجر اور دیگر سفر کرنے والے افراد بھی ہمیشہ سفارتخانے میں رجسٹرڈ نہیں ہوتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہمیڈیا کے ایک حصے کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ اس معاملے پر ہم میڈیا کی جانب سے زمہ دار رپورٹنگ کی اُمید کرتے ہیں۔ برائے مہربانی کرونا وائرس کے حوالے سے قوم کی تشویش میں اضافہ مت کیا جائے۔ اس معاملے پر رپورٹنگ سے پہلے حقائق کو چیک لازمی کریں۔

About The Author