دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس کاپہلا مشتبہ مریض سامنے آگیا

کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جسے تشخیص کرنے کی صلاحیت اس وقت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز میں ہی میسر ہے۔

پاکستان میں سرائیکی وسیب کے مرکزی شہرملتان میں سانس کی شدید بیماری مبتلا میں ایک چینی مریض کو نشتراسپتال منتقل کیا گیاہے ۔

چینی شخص کو نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیاہے ۔

مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے نمونے تشخیص کے لیئے لیباریٹری بھجوا دئیے گئے ہیں

چالیس سالہ فینگ فین چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے واپس لوٹا ہے۔

تاحال مریض میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ نیو کورونا وائرس سانس کی ایک بیماری ہے جس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا ہے۔

اب تک یہ وائرس متعدد ممالک میں پھیل چکا ہے جن میں جاپان ، تھائی لینڈ ، جنوبی کوریا ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان میں ابھی تک اس بیماری کا کوئی تصدیق شدہ مریض سامنے نہیں آیا۔

تا ہم مشتبہ علامات کے ساتھ ایک مریض کو ملتان کے ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

ملتان میں داخل مریض کی طبی طور پرحالت بہت بہتر ہے اورتاحال اس میں کورونا وائرس کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں ۔ مریض کے نمونے تشخیص کے لیئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس معاملے پر ہم میڈیا کی جانب سے زمہ دار رپورٹنگ کی اُمید کرتے ہیں۔ برائے مہربانی کرونا وائرس کے حوالے سے قوم کی تشویش میں اضافہ مت کیا جائے۔ اس معاملے پر رپورٹنگ سے پہلے حقائق کو چیک لازمی کریں

یاد رہے گزشتہ روز وزارت قومی صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں میں قائم تین لیبارٹریوں سے ملک میں آنے والے مشتبہ کیسز کی تشخیص کے لیے رابطہ کیا ہے۔

کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جسے تشخیص کرنے کی صلاحیت اس وقت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز میں ہی میسر ہے۔

ان میں سرفہرست سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) اٹلانٹا، امریکا، چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔
۔

کورونا وائرس کی تشخیص مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز کے ہی پاس ہے

کورونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت موجود نہیں ہے

دوسری طرف چین میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔ سرکاری کمیشن برائے صحت کے مطابق وائرس سے اب تک1287 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

چین کے سرکاری کمیشن کے مطابق 29 صوبوں میں شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، ان میں سے 237 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

اسی طرح  فرانس نے بھی اپنے ملک میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے، جس سے 3 افراد اب تک بیمار ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا میں کورونا وائرس اب تک 2 افراد کو اسپتال پہنچا چکا ہے

About The Author