نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہفتہ گزر گیا، حکومت آٹا بحران پر قابو نہ پاسکی

پشاور میں فائن آٹا اب بھی نایاب ہے ، اگر کہیں پر ملے بھی تو قیمت 60 روپے فی کلو ہے۔ مکس آٹے کی قیمت 55 روپے فی کلو ہے

ایک ہفتے  سے زائد کا وقت گزر گیا،  کئی وعدے اور دعوے بھی کیے گئے لیکن اس کے باوجود حکومت آٹا بحران پر قابو نہیں پاسکی ۔

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔

پنجاب میں چکی کا آٹا 68 روپے کلو ہے۔ کراچی میں عام آٹا ستاون سے 62 روپے، فائن آٹا انسٹھ سے چھیاسٹھ روپے کلو دستیاب ہے ،

لاہور میں چکی مالکان آٹا ساٹھ روپے کلو بیچنے پر تیار نہیں ، چکی مالکان کی مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال ہے، پشاور میں فائن  آٹا ساٹھ اور مکس آٹا پچپن روپے کلو ہے

آٹا بحران نے حکومتی کی ناقص پالیسی کے پول کھول کررکھ دئیے

 بحران کوختم کرنے کے حکومت کی تمام ترکیبیں اور اقدامات ناکام ہوگئے

ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ملک میں آٹے کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں

کراچی میں سندھ حکومت کی فراہم کردہ گندم کا آٹا 43 روپے میں دستیاب ہے

 فلور ملز کا ڈھائی نمبر آٹا 57 سے 62 روپے فی کلو بک رہا ہے، فائن آٹا 59 سے 66 روپے جبکہ چکی کا آٹا 66 سے 68 روپے فی کلو فروخت  مل رہا ہے

لاہور کے چکی مالکان کی ہڑتال بھی آج تیسرے روز میں داخل ہوگئی ۔ شہر بھی میں چکیاں بند ہیں

 چکی مالکان آٹا کسی صورت بھی 60 روپے کلو بیچنے پر تیار نہیں ۔

لاہور میں، فائن آٹا 40 روپے فی کلو میں دستیاب ہے

ملتان میں فائن آٹا 55 روپے اور چکی کا آٹا 60 روپے فی کلو مل رہا ہے، گوجرانوالہ میں فائن آٹا 51 روپے اور چکی کا آٹا 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے،

پشاور میں فائن آٹا اب بھی نایاب ہے ، اگر کہیں پر ملے بھی تو قیمت 60 روپے فی کلو ہے۔ مکس آٹے کی قیمت 55 روپے فی کلو ہے

شہر کے 272 پوائنٹس پر سرکاری آٹا 40 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے

About The Author