پاکستان کےشاہین بنگال کے شیروں کو کس طرح ڈھیرکریں گے ؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس کون کون سے مایہ ناز پلئیرز ہیں، جنھیں میدان میں آزمایا جا سکتا ہے؟
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کو سونپی گئی ہے ۔
بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی تیز سے تیز اور گھما دینی والی گیندوں کو اسٹیڈیم کے باہر کا رستہ دکھانے کے لیے بابر اعظم کا بلا رنز کی بمباری کرسکتا ہے ۔
پاکستانی بیٹنگ لائن کے سورماوں میں شامل خوش دل شاہ مڈل آرڈر کو سپورٹ کریں گے ۔۔۔ اور پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بننے والے نوجوان کھلاڑی احسان علی بھی اپنے بلے کا جادو دکھائیں گے ۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پروفیسر محمد حفیظ نے بنگلا دیشی ٹیم کے بازو آزمائے ہوئے ہیں ۔۔۔ پروفیسر کے فارمولے میدان مارنے کے لیے بہترین نسخہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔۔
آل راونڈر عماد وسیم اور شاداب خان ٹیم کے لیے بیٹنگ اور باولنگ دونوں کے لیے بہترین کھیل پیش کر سکتے ہیں ۔۔۔ گھومتی گیندوں پربنگلہ دیشی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے کے لیے ان دونوں کا ساتھ دیں گے آف بریکر افتخار احمد اور لیگ سے بریک کرنے والے عثمان قادر۔
پاکستانی باولرز کی گیند کو تارا بنانے کا خواب لیے بنگالی بلے بازوں کو حارث روف، محمد حسنین موسٰی خان، اور شاہین شاہ دن میں تارے دکھا سکتے ہیں ۔۔۔
بنگال ٹائیگرز کو پچ جہاں باولرز پریشان کرسکتے ہیں وہی وکٹ کے پیچھے پاکستانی بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان اپنی پرفارمنس سے حیران کر سکتے ہیں ۔۔۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا یہ مقابلہ صرف ٹی ٹوئنٹی پر ہی ختم نہیں ہوگا بلکہ دونوں ٹیمیں ایک دوجے کو ٹیسٹ سیریز میں بھی میدان میں پرکھیں گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ