دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچ گئی

چوبیس جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے لوگو کی رونمائی بھی کردی گئی ۔ لوگو  میں  سبز  رنگ  کے  ساتھ  بلے  باز  نمایاں  ہے

ٹی 20 کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچ گئی ۔ پی سی بی آفیشلز نے لاہور کے ائیرپورٹ پر ٹیم کا استقبال کیا ۔ مہمان ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے ۔ جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے لوگو کی رونمائی بھی کردی گئی ۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ،مہمان آ گئے ۔کرکٹ کے میدانوں میں ایک بار پھر ہو گی چھکے اور چوکوں کی برسات ہوگی،گلیاں بھی اڑیں گی اور ہو گا زور کا وار بھی ہوگا۔ 

تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ 

بنگال ٹائیگرز خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے ۔

پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے قدافی اسٹیڈیم میں پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا

مہمان ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ بھی دیا گیا ہے ۔

چوبیس جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے لوگو کی رونمائی بھی کردی گئی ۔ لوگو  میں  سبز  رنگ  کے  ساتھ  بلے  باز  نمایاں  ہے

دونوں ٹیموں کے کپتان آج دوپہر 12بجکر 45 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

 پریس کانفرنس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے

دوپہر 1 بجے دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیثن کا آغاز کریں گی

، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر  پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پانچ سو والی تمام آئن لائن ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ،،،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پانچ سو روپے والی  چند ہی ٹکٹیں باقی ہیں،،

ایک ہزار، دو ہزار اور چار ہزار والی ٹکٹوں کے خریدار نسبتا کم ہیں ۔ پاک بنگلہ سیریز کی پچہتر ہزارٹکٹیں نجی کورئیر کے اکیس مراکزسے فروخت کی جارہی ہیں ۔

سٹی ٹریفک پولیس نے بنگلہ دیش اور پاکستانی ٹیم کے درمیان ہونے والے میچزکا ٹریفک پلان ترتیب دے دیا،شائقین کرکٹ کےلیے پانچ مختلف پارکنگ سٹینڈز بنائے گئے ہیں جہاں وہ گاڑیاں پارک کرینگے،،تفصیلات حسنین چودھری کی رپورٹ میں

پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کیلئے جامع ٹریفک مرتب کر لیا گیا، ایس پی سٹی و صدر ڈویژن،سی ٹی او گوجرانولہ اور سی ٹی ا و فیصل آباد کی نگرانی میں سولہ ڈی ایس پیز،نووے انسپکٹرز،ایک سو پینتیس پٹرولنگ آفیسر سمیت سولہ سو سے زائد وارڈنزڈیوٹی سرانجام دینگے،،، شائقین کے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے پانچ پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں،،،

ٹریفک پلان کے مطابق کینال روڈ دونوں اطراف عام ٹریفک کیلئے کھلی ہوگی،فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ، صدیق ٹریڈ سنٹر ٹریفک جاسکے گی،،،

مغلپورہ،مال روڈ اورجیل روڈ سے آنے والے شائقین براستہ کینال روڈ، ایف سی کالج گاڑیاں پارک کریں گے،،،موٹروے ٹھوکر نیاز بیگ،واپڈا ٹاؤن  اور جوہرٹاؤن سے آنے والی ٹریفک براستہ فیصل ٹاؤن پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈمیں پارکنگ کرینگے،،،

کوٹ لکھپت اور فیروز پورروڈ کی ٹریفک براستہ قینچی، والٹن روڈ، کیولری، جناح فلائی اوور، فردوس مارکیٹ سے حسین چوک اور وہاں سے لبرٹی مارکیٹ میں ایل ڈی اے پلازہ میں پارکنگ کریں کرینگے
انتظامیہ کے مطابق سی این جی سلنڈرز والی گاڑیوں کا داخلہ منع ہوگا جبکہ شائقین کرکٹ کےلیے پارکنگ اسٹینڈز سے قذافی سٹیڈیم تک فری شٹل سروس بھی چلائی جائے گی

About The Author