جنوری 16, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں پچپن سالہ خاتون شوہر کے غصے کا نشانہ بن گئی

پینسٹھ سالہ شخص نے تعویز کرنے کے الزام میں بیوی کے سر پر ہتھوڑے مار کر جان لے لی

لاہور میں پچپن سالہ خاتون شوہر کے غصے کا نشانہ بن گئی،، پینسٹھ سالہ شخص نے تعویز کرنے کے الزام میں بیوی کے سر پر ہتھوڑے مار کر جان لے لی،،

اندوہناک واقعہ پیش آیا،،، چوہنگ کے علاقے ملک پارک میں،، جہاں تعویز گنڈوں کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے کے وار کر کے مار ڈالا،،

پینسٹھ سالہ ملزم نور محمد، اہلیہ مریم کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا،، بچوں کا کہنا ہے والد کا ذہنی توازن درست نہیں
بیٹا اشرف اور بیٹی عشرت نے بتایا کہ میرے والد کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ نشہ بھی کرتا تھا

اہل علاقہ کہتے ہیں نور محمد کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا
اہل علاقہ کونسلر، نے کہا کہ بابا کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا اور اپنی بیوی سے پیسے لیکر نشہ کرتا تھا

پولیس کے مطابق ملزم نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، مریم، نور محمد کی دوسری بیوی تھی،

About The Author