دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہورشہر میں رواں سال ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات رونما ہوگئی

برقع پوش ڈاکو کی جانب سے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

لاہورشہر میں رواں سال ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات رونما ہوگئی،،، برقع پوش ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ چونتیس لاکھ روپے نقدی اور پچاس تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ،،،، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،،،

لاہورشہر میں ڈاکو راج برقرا،، ہربنس پورہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی،،، برقع پوش ڈاکو کی جانب سے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،

ویڈیو میں برقعہ پہننے ڈاکو ساتھی کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے،،، دو ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ چوراسی لاکھ نقدی،،،

پچاس تولے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،،، فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ڈاکووں گھر سے موٹرسائیکل پر سونے اور پیسوں سے بھری تجوری آٹھا کر لے لے گئے،،،

شہری یاسین کی جانب سے زمین خریدنے کے لئے پیسے گھر میں رکھے تھے،،، شہری کی جانب سے مقدمے کے اندارج کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے تاہم سی سی ٹی وی ویڈیو ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا.

About The Author