دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو زرداری کا ہالیجی جھیل کا دورہ

چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی دلچسپی کے بعد مہمان پرندے انڈس فلائی وے کے اپنے آخری مسکن کی جانب دوبارہ ٹھکانہ بنانے لگے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہالیجی جھیل آمد ہوئی ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے ہالیجی جھیل کے مہمان پرندوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.

پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہالیجی جھیل میں اس سال تین ماہ قبل مہمان پرندوں کیلئے تازہ پانی چھوڑا گیا۔

ہالیجی جھیل میں تازہ پانی چھوڑنے کے بعد مہمان پرندوں کی تعداد پانچ سے 50 ہزار سے زائد ہوگئی ,ایشیا میں مہمان پرندوں کی سب سے بڑی پناہ گاہ کہلائی جانے والی ہالیجی جھیل میں سالانہ لاکھوں سے ہزاروں پرندے رہ گئے تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی دلچسپی کے بعد مہمان پرندے انڈس فلائی وے کے اپنے آخری مسکن کی جانب دوبارہ ٹھکانہ بنانے لگے ۔

ہالیجی جھیل میں 26 سال قبل 1994 میں آر بی او ڈی منصوبے کے بعد جھیل کو تازہ پانی کی فراہمی بند ہوئی مہمان پرندے سردیوں میں چھ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہالیجی جھیل میں اپنے آخری پناہ گاہ پہنچ کر واپسی کا سفر کرتے ہیں.

بلاول بھٹو زرداری نے ہالیجی جھیل کنارے سفید ناریل کا پودا بھی لگایا ہالیجی جھیل کے اطراف 18 کلومیٹر پر مہمان پرندوں کے لئے درخت بھی لگائے گئے ہیں جھیل کو 1976 میں رامسر سائیٹ جبکہ 1977 میں جنگلی حیات کی محفوظ پناہ گاہ قرار دیا گیا تھا.

ڈیوک آف ایڈنبرگ نے 1982 میں ہالیجیجھیل کے انفارمیشن سینٹر کا افتتاح کیا تھا.

About The Author