350 سے زائد پاکستانی خواتین مقبوضہ کشمیر میں پھنس گئیں
شادی کرکے جانے والی لڑکیوں کو مشکلات کا سامنا
واپسی کیلئے ا قدامات کئے جائیں ۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کراچی ،
کشمیری افراد سے شادی کرکے مقبوضہ کشمیر جانے والی 350 خواتین مشکل میں پڑ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل پاس ہونے کے بعد ان خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں 350 پاکستانی خواتین کی واپسی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انصاربرنی ٹرسٹ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ ان خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پھنسی خواتین اور ان کے والدین کی جانب سے ہمیں رابطہ کیا گیا ہے اور پاکستان واپسی کی استدعا کی گئی ہے۔
جس پر عدالت نے 350 خواتین کی تفصیلات طلب کر لیں۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریماکس دیئے کہ آپ 350 خواتین کی بات کررہے ہیں تاہم صرف 2 خواتین کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام خواتین کی تفصیلات کو درخواست کا حصہ بنائیں اور اگلے بار پوری تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔
جس پر ردعمل دیتے ہوئے انصار برنی ٹرسٹ کے وکلا نے موقف اپنایا کہ تمام تر لڑکیوں کی تفصیل موجود ہے ۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری