ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپس’ قائم کرنا وقت کی ضرورت: ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر پولیس دلباغ سنگھ
سرینگر،
دلباغ سنگھ نے کہا اگر ماہرین کی نگرانی میں ‘ڈی ریڈیکلائزیشن’ کیمپس بنتے ہیں تو اس سے شدت پسندانہ خیالات کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔
جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے اس بیان کی حمایت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں ‘ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپس’ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ ‘پاکستان کی جانب سے مسلسل شدت پسندانہ نظریات کو فروغ دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے جموں و کشمیر کے کئی نوجوان متاثر ہو رہے ہیں اور غلط راستے پر چل پڑے ہیں۔
ذراائع کے مطابق انہوں نے کہا حالات کو مدنظر رکھ کر اگر ‘شدت پسندانہ نظریات مخالف کیمپس’ قائم کیے جاتے ہیں تو اس فیصلے کا استقبال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ‘جموں و کشمیر پولیس نے کچھ نوجوانوں کی تفتیش کی جس دوران معلوم ہوا کہ وہ خطرناک حد تک شدت پسندانہ نطریات سے متاثر ہوئے ہیں جو تشویشناک امر ہے۔
دلباغ سنگھ نے کہا اگر ماہرین کی نگرانی میں ‘ڈی ریڈیکلائزیشن’ کیمپس بنتے ہیں تو اس سے شدت پسندانہ خیالات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت نے حال ہی میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں شدت پسندانہ نظریات سے لڑنے کے لئے ‘ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپس’ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس بیان پر ان کی کافی نکتہ چینی کی گئی تھی۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری