دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرینگر میں دو کمسن بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ

سرینگر کے علاقے کھنموعہ میں دو کمسن بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں

سرینگر،

سرینگر کے علاقے کھنموعہ میں دو کمسن بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔ذرائع  کے مطابق وادی میں مقیم بھارت کے صوبہ بہار کے

خاندان کی 12 سالہ سوتیا کماری اور مقامی بچی 9 سالہ رتبہ جان پراسرار طورپر گمشدہ ہو گئی ہیں۔

جن کی بازیابی کیلیے علاقہ مکینوں نے شدید احتجاجی مظاہرے کیے ۔
یاد رہے وادی کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اہلکار ،

نوجوان لڑکیوں کو اغوا کر کے زیادتیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیتے ہیں

جس کی واضح مثال 2009 میں شوپیاں ضلعے میں پیش آنے والا ایک دلدوز سانحہ ہے جس میں دو کشمیری عورتوں کو بھارتی فوجیوں نے بہیمانہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیاتھا ۔

About The Author