نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے افضل گورو کو ‘قربانی کا بکرا’ قرار دے دیا

اداکارہ رزدان نے گرو کی پھانسی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ انصاف کا خون ہے

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے افضل گورو کو ‘قربانی کا بکرا’ قرار دے دیا
ان کی پھانسی کی تحقیقات کی جانی چاہتی ہیں

سرینگر،

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے پارلیمنٹ حملے کے مجرم افضل گرو کو پھانسی دینے پر سوال اٹھا کر یہ کہتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا کہ گرو کو ‘قربانی کا بکرا’ بنایا گیا ہے۔

اداکارہ رزدان نے گرو کی پھانسی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ انصاف کا خون ہے۔اس کے بارے میں بھی ٹھوس انکوائری کرنے کی ضرورت ہے کہ افضل گرو کو قربانی کا بکرا کیوں بنایا گیا ۔

ذرائع کے مطابق رزدان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ بھی معلوم کرنے کے لئے انکوائری کرنی چاہئے کہ جموں و کشمیر کے بدنام زمانہ ڈی جی پی داویندر سنگھ کے بعد کیوں ان سے تفتیش نہیں کی گئی

جب افضل گورو نے ایک خط میں دعوی کیا تھا کہ سنگھ نے انہیں کشمیر سے دہلی لانے پر مجبور کیا تھا۔ افضل نے خط میں یہ بھی دعوی کیا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا دہشت گرد سنگھ کو جانتا تھا۔

رزدان نے کہا کہ اس بات کی بھی چھان بین ہونی چاہئے کہ افضل جیسے لوگوں کو مجرموں کے لئے دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور پھر انہیںسزائے موت مل جاتی ہے۔

ذرائع  کے مطابق دیوندر سنگھ کو 11 جنوری کو کولگام کے قریب شاہراہ پر ایک کار سے حزب المجاہدین کے ارکان نوید بابو ، اس کے ساتھی رفیع احمد اور عرفان نامی وکیل کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

سنگھ فی الحال جموں وکشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں اور توقع ہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی جلد ان سے تفتیش کرے گی۔

18 جنوری کو ، انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ذرائع نے بتایا تھا کہ دہلی پولیس نے 2005 میں گرفتار کچھ مشتبہ دہشت گردوں نے سنگھ کے ساتھ ان کے خفیہ تعلقات کو بے نقاب کیا تھا۔

انٹلیجنس ذرائع نے سنگھ کو 2005 میں ایک واقعہ سے جوڑا ہے جب دہلی پولیس نے سات مشتبہ افرادکو اے کے 47 اور بھاری مقدار میں جعلی کرنسی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ ان پر شبہ تھا کہ وہ حزب المجاہدین سے وابستہ ہیں۔

ذرائع  کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک حاجی غلام معین الدین ڈار عرف زاہد تھا جس کے دیویندر سنگھ کا فراہم کردہ ایک اہم سفارشی لیٹر جودیویندر سنگھ کے لیٹر ہیڈ پر تھااور اس نے اس پر دستخط کیے تھے۔

About The Author