دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم  یورپی کمیشن اور عالمی اقتصادی فورم کے صدور سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ وزیراعظم میڈیا پرسنز اور ایڈیٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس روانہ ہوگئے،، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  وزیراعظم فورم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ، عبدالرزاق دائود ، ذلفی بخاری اور معید یوسف بھی روانہ ہوئے

سائیڈ لائنز پر وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم  یورپی کمیشن اور عالمی اقتصادی فورم کے صدور سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ وزیراعظم میڈیا پرسنز اور ایڈیٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اقتصادی فورم سے سیکڑوں ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بہتر تجارتی پالیسی کے لیے ہوں گی۔

About The Author