چیف الیکشن کمشنر کے لئے سکندر سلطان رجہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
شیریں مزاری نے اس ضمن میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد اعلان کیا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سندھ کے ممبر نثار درانی جبکہ بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی ممبر ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کا تیرہویں اجلاس میں زیر غور آیا ۔
شیریں مزاری نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر مقرر ہوگئے ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ شیریں مزاری نے متفقہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ