جنوری 8, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت۔چین سرحد کو جوڑنے والا پل منہدم

تقریبا 20 ہزار کی آبادی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ وادی کے کئی دیہاتوں میں ٹریفک درہم برہم ہوگئی ہے

پتھوراگڑھ ،

بھارت چین سرحد کو جوڑنے والا تواگھاٹ موٹر پل ٹوٹ گیا ہے۔ تقریبا 20 ہزار کی آبادی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ وادی کے کئی دیہاتوں میں ٹریفک درہم برہم ہوگئی ہے۔

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پتھوراگڑھ میں واقع تحصیل دھارچولہ میں چین کی سرحد کو ملانے والا اہم تواگھاٹ موٹر پل ٹوٹ گیا ہے۔ ایک ٹرالی جے سی بی مشین کے ساتھ ملپا سے آگے سڑک کاٹنے کے لیے پل سے جا رہی تھی،

اسی دوران پل گر گیا۔ ذرائع  کے مطابق حادثے میں ٹرالی ڈرائیور نوین سنگھ (32) رہائشی ہماچل اور پوکلینڈ آپریٹر سریندر کمار (40) رہائشی پنجاب زخمی ہوگئے ہیں۔بھارت۔چین سرحد کو جوڑنے والا پل منہدمسکیورٹی فورسز اس پل کے ذریعے چین کی سرحد تک پہنچتے تھیں، مانسرور سیاح اسی پل کے ذریعہ ہی کیلاش مانسرور درشن کے لیے جاتے تھے۔ یہ پل بی آر او کے تحت ہے۔

پل کے خراب ہونے کی وجہ سے اب فوجیوں اور سرحدی علاقے کے لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ذرائع  کے مطابق پل کے گرنے کے سبب بھارت چین سرحد پر تعینات آرمی، ایس ایس بی اور آئی ٹی بی پی کی پولیس چوکیوں پر سامان بھیجنے میں پریشانی ہوگی۔

وادی ویاس کے سات گاوں اور وادی چوداس کے متعدد دیہاتوں کے لیے آمد و رفت درہم برہم ہوگئی ہے۔علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الحال بیلی پل اور بعد میں اسٹیل گارڈریج پل تعمیر کیا جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیلی پل 15 دن میں تعمیر کر لیا جائے گا۔

About The Author