دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں وکشمیر میں صرف 153 ویب سائٹوں تک رسائی ممکن

10 اضلاع اور کپوارہ اور بانڈی پورہ سمیت وادی کشمیر کے 2 اضلاع میں سروسزکو مزید بڑھا دیاگیا

مقبوضہ جموں وکشمیر میں صرف 153 ویب سائٹوں تک رسائی ممکن

سرینگر،

جموں و کشمیر حکومت نے وسطی علاقے میں ایسی 153 ویب سائٹوں کی ایک فہرست جاری کی تھی جو کہ انٹرنیٹ پر دستیاب ہوں گی۔انتظامیہ نے انٹرنیٹ کھولنے کی منظوری 24 جنوری تک دی ہے۔

محکمہ داخلہ ، اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ابھی تک یہ بات واضح نہیں کر پائے کہ 24 جنوری کے بعد کیا ہوگا۔

ویب سائٹوں کی اس فہرست میں نیٹ فلکس ، جی میل ، پی ٹی ایم شامل ہیں۔ اسے دس حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جی میل اور آٹ لک سمیت 4 ای میل سروسزشامل ہیں ، آر بی آئی اور جے اینڈ کے بینک سمیت 15 بینکاری ویب سائٹیں ، 38 تعلیمی ویب سائٹیں بشمول ایناکیڈی ، بیجو اور ویکیپیڈیا ، 11 تفریحی ویب سائٹیں جیسے نیٹ فلکس ،

ایمیزون پرائم اور ہاٹ اسٹار اور 42 عام افادے کی ویب سائٹس جن میں پے ٹی ایم ، زوماتو ، جیو چیٹ ، ایمیزون اور فلپ کارٹ شامل ہیں۔

دوسری فہرست میں 4 آٹومیکرز کی ویب سائٹیں ، 20 ٹریول ویب سائٹیں اور پاسپورٹ آفس ویب سائٹ اور انکم ٹیکس فائلنگ سائٹ سمیت 13 سروسز کی ویب سائٹیں شامل ہیں۔

کشمیر کے نئے سرکاری فائر وال کے تحت اجازت دی گئی 150 ویب سائٹوں پر ایک نظر ڈالیںتو نیٹ فلکس ، زوماتو ، پے ٹی ایم کی اجازت ہے لیکن کوئی مین بڑی نیوز ویب سائٹ اس میں شامل نہیں ہے۔

پچھلے حکم کے تحت جموں ، سامبا، کٹھوعہ ، ادھم پور اور ریسی اضلاع میں پوسٹ پی پی موبائلوں پر 2 جی انٹرنیٹ سروسز کی اجازت تھی۔

اس نئے حکم کے مطابق جموں ڈویژن کے تمام 10 اضلاع اور کپوارہ اور بانڈی پورہ سمیت وادی کشمیر کے 2 اضلاع میں سروسزکو مزید بڑھا دیاگیا۔

About The Author