آٹا بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیاہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ درآمد کنندگان کو آج گندم درآمد کرنے کیلئے لائسنس جاری کردیا جائے گا، اسٹیٹ بنک تمام بینکوں کو امپورٹرز کیلئے ایل سی کی ہدایات جاری کرے گا۔
گندم لے کرآنے والے بحری جہازوں کیلئے کیماڑی بندرگاہ پر جگہ مختص کروانے کیلئے بھی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
روایتی طور تمام امور کو طے کرنے میں 15سے 20 دن لگتے ہیں ۔ جاری آٹا بحران کی وجہ سے یہ تمام امور 48 گھنٹوں میں مکمل کیے جائیں گے۔
یوکرائن سے گندم جلد پاکستان لائی جاسکتی ہے، مشاورت جاری ہے۔ آسٹریلیا اور امریکہ سے گندم آنے میں 50دن سے زیادہ کا عرصہ درکار ہے۔
پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو امپورٹ گندم کی کلیئرنس ہنگامی طور پر کرنے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور