دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روٹی کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے،ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

انہوں نے کہا پابندی اٹھنے سے وافر مقدار میں اٹا مارکیٹ میں پہنچ رہا ہے۔ وزیراعلی کی واضح ہدایت ہے کہ روٹی کی قیمت نہ بڑھائی جائے۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ نان بائیوں کی ہڑتال بلاجواز ہے ،روٹی کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا پنجاب سے فائن اٹے کی ترسیل پر پابندی ختم ہو گئی ہے۔نانبائیوں نے پنجاب سے اٹا بندش کے باعث قیمت 15 روپے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا پابندی اٹھنے سے وافر مقدار میں اٹا مارکیٹ میں پہنچ رہا ہے۔ وزیراعلی کی واضح ہدایت ہے کہ روٹی کی قیمت نہ بڑھائی جائے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا لگتا ہے نانبائیوں نے پہلے سے ہڑتال کا فیصلہ کر رکھا تھا۔

About The Author