دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں زخمی

اس حادثہ میں شبانہ اعظمی کی کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا ہے اور شبانہ اعظمی کو بھی شدید چوٹ آئی ہے

ممبئی ۔ناموراداکارہ شبانہ اعظمی ہفتے کے روزممبئی پونے ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔پریس ٹرسٹ آف انڈیاکے مطابق حادثہ ساڑھے تین بجے شام ممبئی سے 60کلومیٹردورپیش آیا۔ ان کی کار ٹرک سے جاٹکرائی ۔پولیس کے مطابق شبانہ اعظمی کو فوری طورپرممبئی کے قریب ایم جی ایم ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کاعلاج جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کاہل پور کے نزدیک ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ہوا۔ اس حادثہ میں شبانہ اعظمی کی کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا ہے اور شبانہ اعظمی کو بھی شدید چوٹ آئی ہے۔ جو تصویریں سامنے آ رہی ہیں اس میں شبانہ اعظمی کے چہرے پر خون لگا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جاوید اختر بھی کار میں سوار تھے لیکن وہ محفوظ ہیں اور انھیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔

About The Author