دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لڑکی کا سول جج سیہون پرعدالتی چیمبر میں جنسی زیادتی کا الزام

لڑکی نے الزام عائد کیا کہ جج نے بیان لینے کے بجائے جنسی زیادتی کی ۔جوڑا پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، جج الگ سے بیان لینا چاہ رہا تھا

سیہون شریف:لڑکی نےسول جج سیہون پرںعدالتی چیمبر میں جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست لڑکی کو بیان کے لئے سول جج کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔ سول جج امتیاز بھٹو نے بیان لینے کیلئے چیمبر میں طلب کیا۔

لڑکی نے الزام عائد کیا کہ جج نے بیان لینے کے بجائے جنسی زیادتی کی ۔جوڑا پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، جج الگ سے بیان لینا چاہ رہا تھا

پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کرانے کیلیئے اسپتال انتظامیہ کو لیٹر لکھ دیا

متاثرہ لڑکی کا تعلق ضلع قمبرشہدادکوٹ سے ہے

لڑکی کے سابق شوہر نے اسکے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا

لڑکی اور اس نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا جس سے وہ شادی کرنا چاہتی ہے

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمدعلی شیخ  بے اس معاملے کانوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس نےجوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کو معطل کردیا
جوڈیشل مجسٹریٹ کوخلاف ضابطہ عمل پرمعطل کیاگیا،جوڈیشل مجسٹریٹ سہیون کوسندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔

About The Author