دو سال قبل موٹر سائیکل پر پاکستان میں داخل ہونے والی کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے 9 جنوری کو اسلام قبول کرلیا تھا۔ قبولِ اسلام کے بعد پاکستانیوں نے ان سے کئی سوال کیے ۔ روزی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کےجواب دئیے ہیں۔
اس سوال پر کہ انہوں نے کون سا فرقہ اختیار کیا ہے؟
انہوں نے کہا کوئی بھی فرقہ نہیں اپنایا۔
بہت سارے لوگوں نے انہیں شادی کی پیش کش کی ہے. روزی گیبریل نے تمام لوگوں کو مایوس کرتے ہوئے سب سے شادی کرنے سے انکار کیا۔
نام تبدیل کرنے کے حوالے سے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا وہ اپنا نام تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔
روزی گیبریل نے لکھا کہ ان کے اہل خانہ نے ان کا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے۔
اس سوال پر کہ کیا وہ حجاب کریں گی؟
انہوں نے لکھا کہ ’وہ حجاب کو لازمی نہیں سمجھتیں‘۔
یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ حج یا عمرہ کب کرنے جا رہی ہیں؟
انہوں نے لکھا کہ وہ اگلے ایک سال میں حج یا عمرہ ادا کریں گی۔
یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد کیا وہ بائیک پر سیاحت کرنا چھوڑ دیں گی؟
انہوں نے لکھا کہ وہ بائیک پر سیاحت ہرگز نہیں چھوڑیں گی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس