سرینگر،
ایک اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ 16 جنوری کو سابق وزیراعلی عمر عبدللہ کو ہری نواس سے نکال کر گپکار میں واقع کسی دوسری جگہ منتقل کیا جارہاہے۔
جموں کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹانے کے بعد عمر عبدللہ کو ہری نواس میں نظربند رکھا گیا ہے۔ذرائع نے اس سلسلہ میں کسی خاص جگہ کا نام نہیں بتایا۔ غور طلب ہے کہ عمر عبدللہ کا گھر بھی گپکار پر ہی واقع ہے۔
پانچ اگست کو جموں کشمیر کا خصوصی درجہ ہٹانے کے بعد متعدد رہنماوں کو نظر بند رکھا گیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست اور سابق وزیر اعلی فاروق عبدللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگایا گیا ہے
جبکہ پی ڈی پی پی کی صدر اور ریاست جموں کشمیر کی آخری وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو بھی بند رکھا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری