دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پرویز مشرف کی اپیل 65 صفحات پر مشتمل  ہے۔ اپیل ان کے وکیل ایڈووکیٹ  سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

سابق صدرپرویز مشرف نےسنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
پرویز مشرف کی اپیل میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے
پرویز مشرف نےاپنی اپیل میں  خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 مرتبہ خلاف ورزی کی۔

درخواست گزار نے کہا انصاف کا قتل نہ ہو اسی لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی، خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیرمطمئن ہوں۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا،خصوصی عدالت کی تشکیل بھی غیرآئینی تھی۔

غداری کیس مقدمہ کی کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی،خصوصی عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ خصوصی عدالت میں جو پراسیکیوشن ہوئی وہ سلیکٹیو تھی، ایمرجنسی کی اعانت اور سہولت کاروں کو ٹرائل کا حصہ نہیں بنایا گیا،

پرویز مشرف نے موقف اختیار کیا کہ سہولت کاروں کو ٹرائل کا حصہ بنانے کی درخواست کو نظر انداز کرکے خصوصی عدالت نے ٹرائل مکمل کیا،ان کے خلاف مبینہ آئینی جرم کا ٹرائل غیر قانونی طریقے سے چلایا گیا۔

پرویز مشرف نے آرمی میں 23 سال ایمانداری اور سخت لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں، پرویز مشرف 2001 سے 2008 تک ملک کے صدر رہے،نوے کی دہائی میں تباہ حال معیشت کی بحالی میں پرویز مشرف نے اہم کردار ادا کیا ۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ پرویز مشرف کی کوششوں سے پاکستان تیزی سے ایشیا کی چار ترقی کرتی ہوئی معیشت میں شامل ہوا، دہشت گردی میں امریکہ کا اتحادی بننے سے پاکستان دنیا میں نمایاں ہوا۔

موقف اختیار کیا گیاہے کہ پرویز مشرف کی خصوصی عدالت سے غیر حاضری جان بوجھ کر نہیں تھی، پرویز مشرف علالت کے باعث خصوصی عدالت میں پیش نہ ہوسکے،پرویز مشرف جیل توڑ کر نہیں بھاگے تھے،

خصوصی عدالت نے بھی پرویز مشرف کی علالت کو تسلیم کیا،خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو غیر حاضری میں سزا سنائی،پرویز مشرف کی اپیل ان کی غیر حاضری میں پزیرائی کے قابل ہے،

محترمہ بینظیر بھٹو کی اپیل کو بھی سپریم کورٹ نے غیر حاضری میں پزیرائی دی، خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا سابق صدر، سابق آرمی چیف اور پوری قوم کے لیے برا تاثر دیا،۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو متعدد موذی امراض کا سامنا ہے، پرویز مشرف مفرور نہیں لیکن سنجیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں،پراسیکیوشن غداری کا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی،

پرویز مشرف اپنی علالت کے باعث سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو سکتے، پرویز مشرف ہسپتال میں زیر علاج ہیں، پاکستان سفر نہیں کر سکتے

پرویز مشرف کی اپیل 65 صفحات پر مشتمل  ہے۔ اپیل ان کے وکیل ایڈووکیٹ  سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

About The Author