دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسپین میں پاکستان کی 7سالہ بچی کا اعزاز

7 سالہ پاکستانی بچی ابریشمینہ احمد نے یورپین یونین کے چلڈرن آرٹ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا

سپین کے خوبصورت جزیرے پالما دے مایورکا میں مقیم پاکستانی بچی ابریشمینہ نے یورپین یونین کے چلڈرن آرٹ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیاہے۔

7 سالہ پاکستانی بچی ابریشمینہ احمد نے یورپین یونین کے چلڈرن آرٹ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔اس مقابلے میں یورپین یونین کے 28 ممالک کے سکولوں نے حصہ لیا تھا ۔اس مقابلے میں بچوں کے درمیان پینٹنگ کا مقابلہ تھا۔ جس میں پینٹنگ کا عنوان تھا ” یورپ میرے لیے کیا ہے ” ۔


بالیارس کے علاقے پالما دے مایورکا میں مقیم ابریشمینہ کے والد زاتی کاروبار سے وابستہ ہیں ۔جبکہ 2 بہنوں میں ابریشمینہ چھوٹی بہن ہیں۔
بالیارس کے یورپین یونین سنٹر اور ابریشمینہ اور اس کی فیملی کو بلا کر نہ صرف ایوارڈ سے نوازا گیا بلکہ کم سن پاکستانی طالبہ کی بنائی گئی پینٹنگ کو 2020 کے یورپین یونین کے کیلنڈر میں بھی شائع کیا گیا ہے ۔جو نہ صرف ابریشمینہ اور اس کی فیملی کیلئے خوشی کا باعث ہے بلکہ بحیثیت قوم پاکستانی کمیونٹی کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ۔
قونصل جنرل عمران علی چودھری نے قابل فخر کم سن پاکستانی بیٹی ابریشمینا احمد کو قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، بارسلونا میں بلا کر اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور اس کی فیملی کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ذہین بچے دنیا بھر میں پاکستان کا خوبصورت تعارف ہیں ۔

About The Author