شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نےبرطانیہ میں بریڈفورڈ کا دورہ کیاہے۔
برطانوی شاہی جوڑے نے بریڈ فورڈ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور رفاعی و دیگر خدمات کا جائزہ لیا۔خدمت سنٹر اور سپورٹس ہال کا بھی دورہ کیا.
برطانوی شاہی جوڑابریڈ فورڈ کےخدمت سنٹر پہنچا تو وہاں موجود مقامی کمیونٹی نے والہانہ استقبال کیا بچے بوڑھے نوجوان اور عورتیں سرد موسم کے باوجود شاہی جوڑے کے استقبال کے لیے خدمت سنٹر بڑی تعداد میں پہنچے۔
شاہی جوڑے کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا اور بچے شاہی جوڑے کو دیکھ خوشی سے نہال تھے اور شور مچانے کے ساتھ ساتھ سلفیاں بھی بنا رہے تھے ۔
شاہی جوڑے نے استقبال کے آنے والوں کے ساتھ کافی وقت گزارا بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کی بریڈفورڈ آمد اور خدمت سینٹر کے دورے سے پاکستانی کمیونٹی کا مثبت امیج سامنے آیا ۔
شہزادہ ویلم نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور اچھی یادیں لے کر گئے ۔
شاہی جوڑے نے پاکستانی نژاد باکسر عامرخان سے بھی ملاقات کی اور بعد میں شہزادی میڈلٹن نے پاکستانی ریسٹورنٹ سے فالودہ بھی کھایا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس