نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹنگڈار میں برفانی تودہ گرنے سے فوجی ہلاک

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار میں برفانی تودہ گرنے سے 6 فوجی اہلکار زد میں آگئے

جموں،

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار میں برفانی تودہ گرنے سے 6 فوجی اہلکار زد میں آگئے جن میں سے 1 کی ہلاکت ہوئی اور 5 اہلکاروں کو بچائے جانے کی اطلاع ہے۔

ذرائع  کے مطابق ٹنگڈار میں اچانک برفانی تودے گرنے لگے جس میں 6 فوجی اہلکار زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک جوان کی ہلاکت ہوئی اور 5 کو بچا لیا گیا۔

اس سے قبل کل مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں برفانی تودے گرنے سے 6 شہری اور 5فوجی ہلاک ہو گئے ۔ہلاک شدہ اہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئیں اور ان کی شناخت رمیشور لال، پرشتم کمار، سی بی چورسیا، رنجیت سنگھ اور بچو سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

کل مرکزی کشمیر کے گاندربل ضلع میں برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ تلیل کے پی ٹی ایل گاوں میں ایک ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔

ذرائع  کے مطابق وادی میں گزشتہ 4روز سے شدید بر فباری ہورہی ہے اور گاندربل کے سونا مرگ علاقے میں اچانک برفانی تودے گرنے لگے جس کے نتیجے میں 5 افراد برف میں دب گئے۔

About The Author