دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہیومن رائٹس واچ کی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید

ہندوستانی حکام مذہبی اقلیتوں کے تحفظ میں بھی ناکام رہے اورانسداددہشت گردی کے قوانین کا استعمال کیا

نیویارک

ہیومن رائٹس واچ نے گذشتہ سال اگست میں ، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مواصلاتی بلیک آوٹ سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی عالمی رپورٹ 2020 میں کہا ہے کہ ہندوستانی حکام مذہبی اقلیتوں کے تحفظ میں بھی ناکام رہے اورانسداددہشت گردی کے قوانین کا استعمال کیا ۔

ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہندوستانی حکومت نے کشمیر کی مکمل طور پر ناکہ بندی کرنے کی کوشش کی ہے ، اور وہاں ہونے والے مظالم کو چھپایا ہے ۔

652 صفحات پر مشتمل عالمی رپورٹ 2020 میں ، اس کے 30 ویں ایڈیشن میں ہیومن رائٹس واچ نے 100 کے قریب ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اپنی کارروائی سے پہلے ، حکومت نے اضافی دستے تعینات کیے ۔انٹرنیٹ اور فون سروس معطل کر دی، اور ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لیا ، جن میں سیاسی رہنما ، کارکن ، صحافی ، وکلا ، بچے اور ممکنہ مظاہرین بھی شامل ہیں۔

کشمیر میں ہندوستانی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معاش کا خاتمہ ہو گیا اور تعلیمی سرگرمیاں ختم ہو گئیں ۔ جس پر بین الاقوامی فورمز کی طرف سے تنقید ہوئی ۔ تنقید کرنے والوں میں ریاستہائے متحدہ کی کانگریس ،

یوروپی پارلیمنٹ ، اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل شامل ہیں۔ ذرائع  کے مطابق اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سال بھر میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت میں

متعدد معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، جس میں غیر قانونی قتل ، آسام میں لاکھوں افراد کی ممکنہ بے دخلی اور کشمیر میں مواصلات کا بلیک آوٹ شامل ہیں۔

ذرائع  کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بی جے پی کے حامیوں کے ذریعہ ، مذہبی اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقوں پر ہجوم کے حملوں کی روک تھام اور تفتیش کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت کو صحیح طور پر نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مئی 2015 کے بعد سے ،

انتہا پسند ہندو گروہوں نے گائے کے گوشت کے تاجر قرار دے کر50 افراد کو ہلاک اور 250 سے زیادہ کو زخمی کردیا ۔ مسلمانوں کو مارا پیٹا گیا اور انہیں ہندو دھرم کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ اورپولیس جرائم کی مناسب طریقے سے تفتیش کرنے میں ناکام رہی ۔

رپورٹ کے مطابقشمال مشرقی ریاست آسام میں ، حکومت نے شہریوں کا قومی رجسٹر جاری کیا ۔ بیشتر مسلمان جو کئی برسوں سے ہندوستان میں مقیم ہیں ان پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ حکومت اپیل کے بعد شہریت سے انکار کئے گئے افراد کے لئے حراستی مراکز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

About The Author