نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم

ترقیاتی پروگرام (پی ایم ڈی پی) کے تحت 42.17 کروڑ روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے

سرینگر،

بھارت کے کولکتہ کے سب سے بڑے تاریخی ایڈن گارڈن سٹیڈیم کے بعد گزشتہ روز ملک کے دوسرے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم ، مولانا آزاد کرکٹ اسٹیڈیم (ایم اے اسٹیڈیم)کو کھیلوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق ساڑھے سترہ ہزار شائقین کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم کو بھارت کے وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام (پی ایم ڈی پی) کے تحت 42.17 کروڑ روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔

دریائے تاوی کے کنارے بنائے گئے اس اسٹیڈیم کا رداس 79 میٹر ، جبکہ قطر158 میٹر ہے۔ یہ بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اوراس میں پانچ پچیں بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں استعمال ہونے کے لئے تیار ہیں۔ ذرائع  کے مطابق اسے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے کیوریٹر شیو کمار کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔

About The Author