دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دیویندر سنگھ، این آئی اے کے حوالے

بھارتی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو این آئی اے کے حوالے کردیا۔

جموں،

مختلف سیاسی جماعتوں سے تبادلہ خیال کے بعد بھارتی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو این آئی اے کے حوالے کردیا۔

دہلی سے این آئی اے کی 6 رکنی ٹیم کشمیر پہنچ گئی ہے اور انہیں دہلی لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق حزب المجاہدین کے عسکریت پسند نوید بابو اور الطاف بابو 2 دنوں تک سرینگر کے بادامی باغ میں دیویندر سنگھ کے گھر میں ٹھہرے تھے۔

ذرائع کے مطابق دیویندر سنگھ پر مختلف طرح کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس افسر کی کار میں دو سرگرم شدت پسند موجود تھے اور ان کے پاس پانچ گرینیڈ بھی تھے۔

آفیسر کے گھر پر چھاپے کے دوران دو اے-کے 47 رائفلز بھی برامد کی گئی ہیں۔ ذرائع   کے مطابق کانگریس کے

ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کشمیری پولیس افسر کی گرفتاری کے بعد شدت پسندوں کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات پر کئی اہم سوالات اٹھائے ہیں جس میں 2001 میں پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے میں ان کے مبینہ کردار پر بھی سوال شامل ہے۔

About The Author