حکومت اتحادیوں کو منانے کے مشن پر ،،آج دو جماعتوں سے ملاقاتیں طے ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی سے ملے گی۔
حکومتی ٹیم کی مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات شام چار بجے پنجاب ہاوس میں ہوگی،ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی شریک ہوں گے۔
حکومتی وفد مسلم لیگ ق کے مطالبات سنے گا،مسلم لیگ ق کے تحفظات پر ملاقات میں بات چیت ہوگی۔
مسلم لیگ ق ترقیاتی فنڈز، وزراتوں میں مداخلت کا معاملہ اٹھائے گی،حکومتی مذاکراتی ٹیم آج بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی ملاقات کرے گی
حکومتی وفد میں جہانگیرترین، پرویزخٹک، ارباب شہزاد شامل ہونگے۔ ملاقات میں بلوچستان میں ترقیاتی فنڈزسے متعلق بات چیت ہوگی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کی وفاقی کابینہ میں وزارت نہ ملنے پربھی نالاں ہے،ملاقات بارہ بجے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگی
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟