ستمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئل ٹینکرز مالکان نے بھی ہڑتال کی دھمکی دیدی

آئل ٹینکرزمالکان کہتےہیں کہ لاکھوں روپے خرچ کرکے بین الاقوامی طرز کے آئل ٹینکرز تیارکیے۔۔ پی ایس او اور آئل کمپنیاں مناسب ٹھیکے نہیں دے رہی۔

حکومت کیلئے ایک اورچیلنج گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہوئے ایک دن گزرا نہیں آئل ٹینکرز مالکان نے بھی ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

وفاقی حکومت کیلئےایک اورچیلنج سامنے آرہاہے گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال ختم ہوگئی اب آئل ٹینکرزمالکان نےہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ  ملکی سطح پرتیل کی ترسیل بند کردی جائےگی۔

آل پاکستان آئل ٹینکرزکنٹیریکٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ایف بی آرکو 26 فیصد ٹیکسوں کی ادائیگی کی جارہی ہےمزید 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

آئل ٹینکرزمالکان کہتےہیں کہ لاکھوں روپے خرچ کرکے بین الاقوامی طرز کے آئل ٹینکرز تیارکیے۔۔ پی ایس او اور آئل کمپنیاں مناسب ٹھیکے نہیں دے رہی۔

آئل ٹینکرزمالکان کا کہنا ہےکہ اوگرانے دوسال گزر جانے کے باوجود ہمارا کرایہ نہیں بڑھایا۔۔ معاہدےکے تحت دوسال بعد مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے کرایہ بڑھایا جاتا ہے۔

About The Author