جعلی بنک اکائونٹس میں نیب راولپنڈی نے ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔
بحریہ آئیکون ٹاور ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا گیاہے ۔
ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض بھی ملزم نامزد کئے گئے ہیں۔
ریفرنس میں ملک ریاض ، زین ملک، لیاقت قائم خانی ، یوسف بلوچ ، ڈاکٹر ڈنشاء اور دیگر ملزمان نامزد ہیں۔
چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت نمبر ایک میں دائر کر دیا گیا
نیب ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان پر فلاحی پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
بحریہ آئیکون ٹاور کیلئے باغ ابن قاسم کی اراضی ملی بھگت سے غیر قانونی الاٹ کی گئی ۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟