پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیاہے کہ :
عمران صاحب نواز شریف صاحب کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی14 فیصد سے کم ہو گئی ؟
عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے کیا ترقی کی شرح واپس 5.8 فیصد پر آ گئی ؟
عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے ایک سال میں لیاگیا 11000ارب کا تاریخی قرض کیا کم ہو گیا؟
عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی تماشہ کرنے سے کیا پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری مل گئی ؟
عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی نوٹنکی کر کہ کیا ٹیکس ریوینیو کا 282 ارب کا تاریخی خسارہ ختم ہو گیا ؟
عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی نوٹنکی کرنے سے کیا گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ختم ہو گیا ؟
عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر سیاسی تماشہ کرنے سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیا پھر سے مفت شروع ہو گیا ہے ؟ سولہ ماہ سے بند دوائیاں کیا پھر سے مفت ملنے لگی ہیں؟
عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ کرنے سے کیا پشاور میٹرو مکمل ہو گئی ؟
عمران صاحب کیا نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ کرنے سے سولہ ماہ کی معاشی تباہی ختم ہو گئی ؟
عمران صاحب نواز شریف کی صحت پر تماشہ کرنے سے آپ کا تاریخی جھوٹ، نااہلی ، نالائقی اور کرپشن کیا ختم ہو گئی ؟
عمران صاحب آپ نے نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا کبھی پاکستان کی عوام کی صحت کا بھی نوٹس لیں جس کا آپ نے بیڑہ غرق کر دیا ہے
عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی 14 فیصد کی تاریخی مہنگائی اور 2.5 فیصد شرح ترقی کا نوٹس بھی لیں؟
عمران صاحب نواز شریف کی رپورٹس فوری طلب کیں ، کبھی 14 فیصد مہنگائی کی رپورٹ بھی فوری طلب کریں
عمران صاحب نوازشریف کی رپورٹس طلب کیں، مہنگائی جو نوازشریف دور میں 13 سے 3 فیصد پر واپس لائی گئی تھی، اس پر بھی رپورٹ طلب کریں
عمران صاحب نوازشریف کی رپورٹس طلب کرنے کے بجائے اپنی نالائقیوں، نااہلیوں اور جھوٹ کی رپورٹ طلب کریں
عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی گیس میں 250 فیصد اور بجلی میں 150 فیصد اضافہ کا بھی نوٹس لیں
عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، ایسے ہی سولہ ماہ عوام کی روٹی ، روزگار اور کاروبار بند ہونے کا نوٹس بھی لیں
عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں
عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا وہ میڈیکل رپورٹس گذشتہ روز ہی حکومت پنجاب کو جمع کرا دی گئیں تھیں
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور