دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بارش اور برفباری کی وجہ سے70افراد جاں بحق ہوئے ، این ڈی ایم اے

بارشوں سے 35 گھر تباہ ہو گے ،بلوچستان میں سب سے زیادہ نقصان ہوا،گزشتہ 72 گھنٹوں میں صرف بلوچستان میں 15 ہلاکتیں اور 11 افراد زخمی ہوئے۔

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہے ۔

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصانات پر رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں 70 افراد ہلاک ،29 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 55 افراد ہلاک ہوئے ، آزاد کشمیر میں 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

نیلم میں سورنگن گاؤں میں 19 افراد برفانی تودہ میں دب کر جانبحق ہوئے۔تباہی سے متاثرہ علاقوں میں 10افراد ابھی تک لا پتہ ہیں،متاثرہ علاقوں سے 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے

باقی زخمی افراد کو نکالنے کے لئے پاک فوج اور امدا دی اداروں کی طرف سے کوششیں جاری ہیں،

برف میں پھنسے ہوئے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کے لئے انتطامات کئے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بارشوں سے 35 گھر تباہ ہو گے ،بلوچستان میں سب سے زیادہ نقصان ہوا،گزشتہ 72 گھنٹوں میں صرف بلوچستان میں 15 ہلاکتیں اور 11 افراد زخمی ہوئے۔

کے پی میں 3 افراد زخمی جبکہ 5 گھر تباہ ہوئے ،آزاد کشمیر میں 12 افراد ہلاک ،12 افراد زخمی جبکہ 30 گھر تباہ ہوئے
گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

کوئٹہ سے خانوزئی جانے والے 300 افراد این 50 پر پھنس گے جنہیں ریسکیو کیا گیا۔ چاغی اور مند کے علاقوں میں پھنسے لوگوں کو 2 ہیلی کاپٹروں سے نکالا گیا۔

72 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بانڈی عباس پور کے مقام پر 66عشاریہ 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی

۔ اسلام آباد میں 31 عشاریہ 75 میلی میٹر بارش ہوئی جبکہ
چکوٹھی کے مقام پر 49 عشاریہ 5 میلی میٹر بارش ہوئی۔

About The Author