نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں ’جوکر‘پہلے نمبر پر

92 ویں آسکرز اکیڈمی ایوارڈز کی  تقریب کا انعقاد 9 فروری کو امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں کیا جائے گا۔

فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز آسکر نے سال 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ’جوکر‘ نے 11 نامزدگیاں حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گیارہ نامزدگیوں کے ساتھ یہ فلم ریکارڈ یافتہ فلموں ’ٹائی ٹینک‘ بین ہور، اور دی لارڈ آف دی رنگز دی: دی ریٹرن آف کنگ‘ کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

ان تمام فلموں نے اپنی نامزدگیوں کے سال میں گیارہ گیارہ ایوارڈز جیتے تھے اور اب ’جوکر‘ سے بھی یہی امید وابستہ کی جا رہی ہے۔

’جوکر‘ کو بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار سمیت 11 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

ڈراک کامک جوکر کے بعد زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلموں میں دی آئرش، 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ شامل ہیں جنہیں 10، 10 ایوارڈزکے لیےنامزد کیا گیا ہے۔

92 ویں آسکرز اکیڈمی ایوارڈز کی  تقریب کا انعقاد 9 فروری کو امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آسکر نامزدگیوں کے بعد تنقید کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔

اس کی بنیادی وجہ سال 2019 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے متعدد ادکاروں کی نامزدگی نہ ہونا اور خاتون ہدایت کارہ گریٹا گیروگ کو نظر انداز کرنا ہے۔

About The Author