دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ ہو گیا

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ کی کوٹھی ضلعی انتظامیہ نے ستائیس جولائی دو ہزار انیس کو نیب کی ہدایات کے بعد سیل کی تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں، اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ ہو گیا،، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نیلامی کا اشتہار بھی جاری کر دیاہے۔

ساق وزیر خزانہ کے خلاف بڑا ایکشن سامنے آیا ۔اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں چار کنال سترہ مرلے پر مشتمل ہجویری ہاوس اٹھائیس جنوری کو نیلام ہو گا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اشتہار کے مطابق کوٹھی کی سرکاری بولی اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

نیامی میں حصہ لینے والوں کو پچیس فیصد رقم فوری اور باقی سات روز کے دوران جمع کرانا ہو گی۔

خواہش مند افراد کیلئے کسی بھی بینک سے بانوے لاکھ پچاس ہزار روپے کا پے آرڈر یا بنک ڈرافٹ بنام ڈپٹی کمشنر لاہور جمع کروانا لازم ہے۔

پبلک نوٹس میں کہا گیاہے کہ بغیر ضمانت کوئی فرد یا کمپنی نیلامی میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہو گی۔

کوٹھی کے بارہ کمروں میں موجود فرنیچر اور نوادرات کو بھی نیلام کیا جائے گا، بولی مقررہ تاریخ کو ڈی سی لاہور کی نگرانی میں دن بارہ بجے ہو گی

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ کی کوٹھی ضلعی انتظامیہ نے ستائیس جولائی دو ہزار انیس کو نیب کی ہدایات کے بعد سیل کی تھی۔

About The Author