دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی ایم کیوایم کو منانے کےلئے سرگرم ہوگئی

کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائز ہ لیا گیا۔

پی ٹی آئی ایم کیوایم کو منانے کے سرگرم ہوگئی۔کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائز ہ لیا گیا۔

پی ٹی آئی کا وفد متحدہ کے مرکز بہادر آباد پہنچ گیا۔خالد مقبول صدیق نےکہا کہ وزارتیں نہیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مطالبات جلد حل ہوں گے۔

روٹھے اتحادی کو منانے کے لئے تحریک انصاف متحرک ہوگئی۔ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبو ل صدیقی نے وفاقی وزارت چھوڑی۔ تو پی ٹی آئی کی قیادت انہیں منانے متحدہ کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ خالد بھائی آپ کیوں ناراض ہوگئے۔ اب ناراضگی ختم کریں۔خالد مقبول صدیقی نے شکوہ کیا کہ

ہمیں بات چیت نہیں نتیجہ چاہئیے۔وفاقی حکومت کی جانب سے صرف وعدے اور دعوے کئے جارہے ہیں ۔ اب ایم کیو ایم کو وفاق میں وزارتیں نہیں چاہیں ۔ عوامی مسائل حل کئے جائے۔

ایک ارب روپے دینے کے لیے کتنی منت سماجت کرنا پڑے گی ۔ اپنے لیے نہیں ، کراچی کا حق مانگ رہے ہیں ۔

اسد عمر نے کہا کہ ایم کیوایم کے مطالبات درست ہیں۔ ہم نے انہیں ہمیشہ تسلیم کیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے جائز مطالبات جلد حل ہوں گے۔

اس سے پہلے گورنر ہاوس میں وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں سندھ انفرااسٹرکچر ڈویلپمینٹ کمپنی لمیٹڈ اور کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ چیف سیکریٹری سندھ،کمشنر کراچی اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں اجلاس میں موجود تھے۔

ایم کیوایم کا کوئی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ اجلاس میں سندھ بالخصوص کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

About The Author