دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حساس ادارے کے افسر کا قتل ،پولیس نےحتمی چالان پیش کے لئے پھر مہلت مانگ لی

تفتیشی افسر کی جانب سے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر مدعی مقدمہ کا بیان قلمبند نہ ہو سکا

حساس ادارے کے افسر کے قتل کیس میں پولیس نے حتمی چالان پیش کرنے کے لئے پھر مہلت طلب کر لی۔عدالت نے کیس پراپرٹی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت میں گرفتار ملزموں نعمان عرف ماڑو اور فاروق عرف بابو کو پیش کیا گیا۔پولیس نے کیس کا حتمی چالان پیش کرنے کے لئے ایک بار پھر مہلت طلب کر لی۔

جس پر عدالت نے پولیس کو سترہ جنوری تک مہلت دے دی۔ ملزموں کے خلاف تھانہ سائٹ ،سپر ہائی وے میں درج دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کیس میں گواہ کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر مدعی مقدمہ کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ عدالت نے بیس جنوری تک کیس پراپرٹی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم نعمان اور فاروق کو سائیٹ سپرہائی وے پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ چھ جون دوہزار انیس کو میجر ثاقب کو اے ٹی ایم کے باہر ملزموں نے فائرنگ کر کہ قتل کردیا تھا۔

About The Author