دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سکھوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ایمیزون انڈیا کے خلاف مقدمہ

سرسا نے ٹویٹ کیاکہ ایمیزون سکھوں کے جذبات کے بارے میں لاپرواہی کا مرتکب ہو رہا ہے

امرتسر،

سکھوں کے مرکزی مذہبی رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی)کے سربراہ منجندر سنگھ سرسا نے کمپنی ایمیزون انڈیا کے خلاف سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔

سرسہ نے ٹویٹر پر تصاویر پوسٹ کیں جن میں غسل خانے کے میٹ (قالین)پر گولڈن ٹیمپل کی تصاویر چھپی ہوئی تھیں۔ ذرائع  کے مطابق سرسا نے ٹویٹ کیاکہ ایمیزون سکھوں کے جذبات کے بارے میں لاپرواہی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کمپنی پر ایسے صارفین پر پابندی عائد کرنے پر بھی زور دیا جو ایسی آئٹمز ایمیزون پر فروخت کرتے ہیں ۔ اور ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایمیزون اس تنازعے کا شکار ہوا ہے۔ اس سے قبل ، 2018 میں ، ایمیزون کو متعدد سکھ تنظیموں نے دروازوں ، قالینوں اور بیت الخلا کے متعلقہ لوازمات بیچنے پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا جن پر سکھوں کے انتہائی مقدس گولڈن ٹیمپل کی تصاویر چھپی ہوئی تھیں۔

القمرآن لائن کے مطابق امریکہ میں ممتاز کمیونٹی تنظیم ، سکھ اتحاد نے کہا تھا کہ ایمیزون گولڈن ٹیمپل کی تصویر والے دروازے ، قالین اور ٹوائلٹ سیٹیں فروخت کرنے پر متنبہہ کیا گیا تھا۔

About The Author