نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایس ایم ایس کے ذریعہ ٹیکسی سروس

کشمیر میں جلد ہی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ٹیکسی سروس فراہم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے

سرینگر،

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جلد ہی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ٹیکسی سروس فراہم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مقبوضہ علاقہ جموں و کشمیر میں اب ایس ایم ایس ٹیکسی سروس کے لیے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس اسکیم کو ایک ماہ کے اندر نافذ کریں۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ گورنرنے یہ ہدایات سول سیکریٹریٹ میں ٹیکسی ایگریگیٹر سکیم سے متعلق اعلی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔

ذرائع  کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے اسکیم پر عمل درآمد کے لیے یونین کے تمام علاقوں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔القمر آن لائن کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اسکیم پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈروں سے بھی مشاورت کرنے کو کہا تاکہ موجودہ آپریٹرز کو بھی یکساں مواقع میسر ہوں۔

مرمو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسکیم کے لیے گاڑیوں کی پروفائل، کرایوں کا نظم و نسق، لائسنس دہندگان کو بھی آگاہ کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس سروس کو یقینی بنانے کے لیے ڈرائیوروں کے پروفائل کی پوری جانچ پڑتال کی جائیگی۔

ایل جی نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے لائسنسوں، گاڑیوں، ڈرائیوروں اور آپریٹرز کی تمام تفصیلات کو شامل کرنے کے لیے ایک ڈیٹا بیس تیار کرنے کا حکم دیا اور تمام ڈرائیوروں کی صحت کی جانچ کو لازمی بنانے پر خصوصی زور دیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر نے کہا کہ یہ اسکیم جموں و کشمیر سے ہنر مند نوجوانوں، اسٹارٹ اپس ، آئی ٹی پروفیشنلز اور ٹیکسی آپریٹرز کے لیے ٹیکسی ایگریگیٹر اسکیم میں حصہ لینے کا ایک بہترین موقع ہے۔ایل جی نے یہ بھی کہا ہے کہ

مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اس اسکیم کے تحت چلنے والی ٹیکسیوں، آٹو رکشوں اور دیگر گاڑیوں میں وہیکل ٹریکنگ ڈیوائس لگائے جائیں گی اور جی پی ایس یا جی پی آر ایس کے ساتھ ساتھ ویب کیم اور ایمرجنسی بٹن بھی لگانا ہوگا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنز کو بسوں کے اوقات بہتر بنانے کی ہدایت دی اور نجی تجارتی گاڑیوں کی پولیوشن چیکنگ کی بھی ہدایت دی۔

انہوں نے ان سے 20 سال پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا منصوبہ تیار کرنے کو کہا۔ذرائع  کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام نئی سرکاری گاڑیاں BS-6 کے مطابق چلیں ۔

About The Author