پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے منشیات برآمدگی کیس میں حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیاہے ۔
رانا ثنا اللہ نےیہ مطالبہ آج ایوان میں کیا۔ انہوں نے اپنی بے گناہی ظاہر کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قرآن پاک اٹھا لیا، کہا حکومت کوئی کمیٹی بھی بنادے میں پیش ہونے کےلیے تیار ہوں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا یہ وہ کیس ہے جس میں کوئی تفتیش ہی نہیں کی گئی، عدالت میں پیش کیاگیا تو معلوم ہوا کہ ساتھ15کلو منشیات بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منشیات گودام سے لائی گئی، جنہوں نے جھوٹا کیس بنایا اور حق سچ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے، ان پر اللہ کا قہر نازل ہو، میں جھوٹ بول رہا ہوں تو مجھ پر اللہ کا عذاب نازل ہو
وفاقی وزیر مراد سعید نے جواب میں کہا کہ کیا ہم ماڈل ٹاؤن کا سانحہ بھول گئے، ماڈل ٹاؤن میں چودہ خواتین اور بچوں کی لاشیں ہم نے خود دیکھیں، ان کے کہنے پر جن کا قتل عام ہوا وہ کہاں جائیں؟
مراد سعید نے کہا شہر یار آفریدی پیر کو اے این ایف کا موقف قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ رانا ثنا اللہ کی قیادت پر قتل کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ