دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرینگر ، سفارت کاروں سے ملاقات کرنے والی اہم شخصیات

غیر ملکی سفیروں کے ساتھ عشائیہ میں گورنر کے تین مشیران بھی شریک ہوئے۔

سرینگر ،

غیر ملکی سفیروں نے جمعرات کی رات جموں میں لیفٹیننٹ گورنر اور سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران سے کشمیر پہنچنے کے بعد ان کے عشائیے پر ملاقات کی ۔ذرائع  کے مطابق غیر ملکی سفیروں کے ساتھ عشائیہ میں گورنر کے تین مشیران-

کے کے شرما ، فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبرہامنیم ، پرنسپل سکریٹری ہوم شائین کبرا اور ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ سمیت سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

بریفنگ کے بعد سابق وزیر قانون الطاف بخاری کی سربراہی میں سابق ممبران پارلیمنٹ کے ایک گروپ سے ظہرانے کی میٹنگ کے بعد اس میں ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ (ڈی پی این)کے غلام حسن میر ، رفیع میر بھی شامل تھے۔

دیگر سیاستدان جنہوں نے ان سے ملاقات کی ان میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی زیرقیادت مخلوط حکومت میں سابق کابینہ کے وزیر الطاف بخاری نے سیاستدانوں کے وفد کی قیادت میں سفیروں سے ملاقات کی۔ذرائع  کے مطابق رہنماوں میں پی ڈی پی کے عبدالرحیم راتھر ، عبد المجید پیڈر ، جاوید بیگ ، نور محمد شیخ ، ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ کے غلام حسن میر اور کانگریس کے شعیب لون شامل تھے۔ پنچایت ممبران نے غیر ملکی نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

سول سوسائٹی گروپس کے نمائندوں عالمی یوتھ فانڈیشن ، جس کی سربراہی یوتھ رہنما توصیف رائنا نے کی،سن رائز کشمیر کے فیض ڈجو اوریوتھ کے رہنما جنید میر نے بھی ان سے ملاقات کی۔
مقامی میڈیاپرسنز میں سلیم پنڈت (ٹائمز آف انڈیا کے نامہ نگار) ، فیاض احمد کالو (ایڈیٹر گریٹر کشمیر)، بشیر منظر(ایڈیٹر کشمیر امیج)، ایاز حفیظ (ایڈیٹر رائزنگ کشمیر) ، فاروق احمد وانی (مدیرروشن کشمیر) رشید راحیل (ایشین میل کے ایڈیٹر)اور کمنٹیٹر ماجد حیدری نے وفد سے ملاقات کی۔

میڈیا کے وفد نے انٹرنیٹ کی عدم موجودگی میں کشمیر میں صحافیوں کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ ذرائع  کے مطابق سلیم پنڈت نے کہا کہ ہم نے انہیں بتایا کہ میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے لیکن انٹرنیٹ کی بندش نے صحافیوں کے کام کو متاثر کیا ہے۔ اسے بحال کیا جانا چاہئے تھا۔

About The Author