نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کینیڈا کی معروف ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے اسلام قبول کر لیا

روزی نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ۲۰۱۹ انکی زندگی کا مسکل ترین سال تھا جس میں انہوں نے بہت مشکل فیصلے کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روزی گیبریل نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ہاتھ میں قرآن مجید تھامے تصویریں شئیرکیں اور مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کیا. 

روزی گیبریل جوں جوں پاکستان کے مختلف شہروں جیسا کہ لاہور، ملتان، سوات، گوادر اور باقی علاقوں کا سفر کرتی جا رہی تھیں انہیں یہاں اپنائیت کا احساس اپنی لپیٹ میں لیتا جا رہا تھا۔

پہلی مرتبہ پاکستان کی ثقافت کو جاننے کیلئے وطن عزیز آئی کینیڈین بائیکر جب اس پاک سرزمین کے لوگوں سے ملیں تو تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن پر بنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وقتاً فوقتاً پاکستان کے لیے تعریفی کلمات لکھتی رہیں۔

روزی گیبریل نے جب قصور میں صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی تو انہیں سکون کے اس احساس نے آن گھیرا جس کی وہ ہمیشہ سے متلاشی تھیں۔

روزی نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ۲۰۱۹ انکی زندگی کا مسکل ترین سال تھا جس میں انہوں نے بہت مشکل فیصلے کیے۔انہوں نے لکھا کہ انھیں اپنی زندگی میں بہت مسکلات اور چیلنجز کا سامنا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ غم و غصےکی حالت میں خدا سے شکایت کی کہ آزمائش کے لئے ہمیشہ میں ہی کیوں ہوں ۔

اپنی پوسٹ میں انہں نے روحانیت کے اس سفر کی تفصیل بیان کی۔

روزی قبول اسلام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس کا سہرا پاکستان میں اپنے قیام کے سر باندھتی ہوں ۔

کینیڈین بائیکر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میری قسمت مجھے پاکستان لے کر آئی ناصرف اس لیے کہ میں خود کو چیلنج کر سکوں بلکہ اس لیے بھی کہ اپنی تکلیف اور انا سے چھٹکارا پا سکوں اور سیدھے راستے پہ چل سکوں۔

About The Author