دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر مزید پابندیوں کی دھمکی، امن کی پیشکش بھی کر دی

کہتے ہیں تہران کے حملوں میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر مزید پابندیوں کی دھمکی، امن کی بھی پیشکش کر دی ۔ کہتے ہیں تہران کے حملوں میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

ایران مؤقف میں لچک دکھا رہا ہے جو پوری دنیا کے لیے خوش آئند ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر کو نیا جنگی محاذ کھولنے سے روکنے کے لیے کانگریس میں قرارداد لانے کی تیاری ہورہی ہے۔

ایوان نمائندگان میں آج رائے شماری ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹالٹن برگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔

عراق میں امریکی ایئربیسز پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پالیسی بیان دے دیا ۔

وائٹ ہاؤس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران امن چاہتا ہے تو مشترکہ مفادات کے لیے مل کر آگے بڑھنے کو تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حملے میں کوئی امریکی یا عراقی فوجی ہلاک نہیں ہوا،،، امریکہ کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج اور بہترین اسلحہ موجود ہے،، لیکن امریکہ اسے استعمال نہیں کرے گا ۔

امریکی صدر نے چین اور روس سمیت عالمی قوتوں پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ نیا ایٹمی معاہدہ کرے۔

انہوں نے ایران کو داعش کے خلاف مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دی۔

دوسری جانب امریکی صدر کو نیا جنگی محاذ کھولنے سے روکنے کے لیے کانگریس میں قرارداد لانے کے لیے اج رائے شماری کروائی جائے گی ۔

اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ واضح کرچکےہیں کہ ان کےپاس امریکیوں کےتحفظ کےلیےکوئی حکمت عملی نہیں ہے ۔

نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹاٹنبرگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کوٹیلی فون کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر اور نیٹو چیف کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

About The Author