آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے راناثنااللہ کو تین فروری کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیرقانون پنجاب کے خلاف نیب کو اہم ثبوت مل گئے ہیں۔
سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب ان ایکشن ہے نیب نے ایک مرتبہ پھر انہیں تین فروری کو طلب کرلیا ہے ،
نیب نے رانا ثناء کو زمینوں، فارم ہاوس کی مکمل دستاویزات لے کر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
قومی احتساب بیورو نے رانا ثناءاللہ کو اثاثہ جات فارم مکمل کر کہ اٹھائیس جنوری تک جمع کروانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم رانا ثناءاللہ سے تفتیش کرے گی ۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ انہیں لیگی رہنما کیخلاف اہم ثبوت مل چکے ہیں جس سے تحقیقات میں مد ملے گی۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو